اردوئے معلیٰ

Search

نعت جاری جب لبوں پر ہو گئی

لطف سے دنیا منور ہو گئی

 

گنبدِ خضریٰ نظر میں آگیا

آنکھ حسنِ عکسِ منظر ہو گئی

 

حسن کو جلووں نے یکتا کر دیا

دلربا شانِ پیمبر  ہو گئی

 

ہے چراغِ عشق کا سارا ہنر

لو اٹھی ماہِ منور  ہو گئی

 

زندگی بھر نعت جو کہتا رہا

بات اُس کی سب سے بہتر ہو گئی

 

آپ نے شمعیں جلائیں اس طرح

روشنی ایماں کا مظہر ہو گئی

 

یہ کرامت ہے عطائے مصطفٰے

بوند پھیلی اور سمندر ہو گئی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ