اردوئے معلیٰ

Search

نعت کہنے کا مجھ میں تو یارا نہیں

بن کہے بھی تو میرا گزارا نہیں

 

میری آنکھوں میں پھر روشنی نا رہے

گر محمد ہی آنکھوں کا تارا نہیں

 

جس نے اکر سبھی حق ادا کر دے

رب نے ایسا نبی پھر اتارا نہیں

 

آپ نے جیسے دیں کو مکمل کیا

اس سے پہلے کسی نے سنوارا نہیں

 

بد نصیبی ہے اسکی کے جاکر بھی جو

آستانے پہ گر کے پکارا نہیں

 

سجدہ گاہوں پہ اشکوں کے سیلاب ہیں

مسترد ہو دعا اب خدارا نہیں

 

کُل جہاں کے لیے آپ ہی پیشوا

صرف مسلم کی جانب اتارا نہیں

 

مجھ کو حاصل ہو عشقِ محمد اگر

کوئی محبوب اس سے تو پیارا نہیں

 

ان پہ لاکھوں کرے منؔ درود و سلام

مدح کا جن کی کچھ بھی شمارہ نہیں

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ