اردوئے معلیٰ

Search

نہیں ہے جز محمد کے سہارا

مدد پہنچی ہے جب ان کو پکارا

 

مدینے میں بلا لیں پھر سے آقا

نہیں ہوتا یہاں اب تو گزارا

 

کرے کوئی جو توہینِ رسالت

غلاموں کو بھلا کب ہے گوارا

 

یہی آئے دعا میرے لبوں پر

کبھی خوابوں میں ہو ان کا نظارا

 

فلک کے چاند اور سورج نے مانا

کیا ان کی طرف جب بھی اشارا

 

بھلا زاہدؔ کہاں تک ہجر جھیلے

کرم ہے آپ کا واحد سہارا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ