اردوئے معلیٰ

Search

وہ حسینؑ ابنِ علیؑ دوشِنبی کا شہسوار

زیبِ آغوشِ رسالت، فاطمہؑ کا گلعذار

 

زورِ بازوئے حسنؑ فرزندِ حیدرؑ با وقار

پیکرِ صبر و رضا، محبوبِ کردگار

 

مظہرِ حق و صداقت جلوۂ ایماں حسینؑ

وہ امامِ حق پسنداں وہ نبی کا نور العین

 

عظمتِ حق کا پیامی دینِ حق کا پاسباں

خلد کا سردارِ اعظم میر بزم مومناں

 

جس نے سینچا اپنے خوں سے نخلِ دیں کو وہ حسینؑ

کر گیا مضبوط جو شرح، متیں کو وہ حسینؑ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ