اردوئے معلیٰ

Search

 

وہ سدا کامگار رہتا ہے

آپ سے جس کو پیار رہتا ہے

اِک قدم میرے دِل میں میرے حضور

ہجر میں بے قرار رہتا ہے

 

عاشقوں کے دِلوں میں بستا ہے

حُسن یوں پردہ دار رہتا ہے

 

کتنا خوش بخت ہے وہ عاشق جو

جان و دِل اُن پہ وار رہتا ہے

 

ہم فقیروں پہ اُن کا لُطف و کرم

ہر گھڑی، بے شمار رہتا ہے

 

اُن کے قدموں میں، اُن کا پروانہ

بن کے خدمت گزار رہتا ہے

 

اُن کا احسان ہے ظفرؔ کا بھی

عاشقوں میں شمار رہتا ہے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ