اردوئے معلیٰ

Search

وہ شہرِ جزم کا شاعر

انا کی رزم کا شاعر

 

میں کچی خام پاگل سی

وہ پختہ عزم کا شاعر

 

مری غزلوں سے ہے نسبت

وہ عمدہ نظم کا شاعر

 

ہوا زیر و زبر کیسے؟

وہ پیش اور جزم کا شاعر

 

مری مجلس بھی مجھ جیسی

وہ اونچی بزم کا شاعر

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ