اردوئے معلیٰ

Search

وہ مکرّم وہ اعلیٰ و اولیٰ

وہ امامِ رسل ہے صلَِّّ اللہ

 

ہر گھڑی ہی کرم ہوا اس کا

وہ ہے ہر ہر گھڑی کی دل کی صدا

 

وہ ہے ملہم وہ محرمِ اللہ

وہ ہے اسرار و آگہی کا سِرا

 

مدحِ احمد ہوئی ہے دل کی صدا

اس سے حاصل ہوئی ہے مہر و عطا

 

وہ محمد ہے سرورِ عالم

وہ سہارا ہے سارے عالم کا

 

اس کے در سے اماں ہوئی حاصل

اس کے در سے سرور دل کو ملا

 

سارے عالم کا ہادیء کامل

سارے عالم کا والی و مولا

 

ورد اس کا ہوا کلامِ لساں

وہ ہے اعلیٰ رسول ، اللہ کا

 

سارے عالم کو آسرا سائلؔ

سارا عالم ہوا ہے اس کا گدا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ