وہ یکتا منفرد سب سے جدا ہے، خدائے مصطفیٰؐ میرا خدا ہے

وہی سب ناخداؤں کا خدا ہے، خدائے مصطفیٰ میرا خدا ہے

خدا گرتے ہووں کو تھامتا ہے، خدا بے آسروں کا آسرا ہے

خدا حاجت روا مشکل کشا ہے، خدائے مصطفیٰ میرا خدا ہے

وہی جو رحمۃ اللعالمیںؐ ہیں، وہی جو کہ شفیع المذنبیں ہیں

خدا نے خود اُنھیں احمدؐ کہا ہے، خدائے مصطفیٰ میرا خدا ہے

خدا نے عرش پر اُنؐ کو بلایا، شفاعت کا اُنھیں مژدہ سنایا

خدا نے اُنؐ کو یہ رُتبہ دیا ہے، خدائے مصطفیٰ میرا خدا ہے

اُنھیںؐ رہبر زمانوں کا بنایا، اُنھیںؐ قاسم خزانوں کا بنایا

خدا دیتا، محمد بانٹتا ہے، خدائے مصطفیٰ میرا خدا ہے

وہی لا ریب محبوبِ خدا ہیں، وہی بیشک حبیبِ کبریاؐ ہیں

درود اُنؐ پر خدا بھیجے سدا ہے، خدائے مصطفیٰ میرا خدا ہے

مرا معمول بس حمد و ثنا ہے، مرا معمول نعتِ مصطفیٰ ہے

ظفرؔ صدیق کے دل کی صدا ہے، خدائے مصطفیٰ میرا خدا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

کرم ایسا کبھی اے ربِ دیں ہو

نبی کا سنگِ در میری جبیں ہو نگاہوں میں بسا ہو سبز گنبد لبوں پر مدحتِ سلطانِ دیں ہو سکوں کی روشنی صد آفریں ہے نبی کی یاد ہی دل کی مکیں ہو محبت ، پیار ، امن و آشتی کا مرا کردار سنت کا امیں ہو ہمیشہ دین کے میں کام آؤں مرا ہر […]