اردوئے معلیٰ

Search

پکارنا نہیں مشکل میں کبریا کے سوا

ہمارے بس میں ہے کیا اُس سے التجا کے سوا

 

کرم کرم مرے مالک گناہگارہوں میں

نہیں ہے بس میں مرے کچھ فقط دعا کے سوا

 

نہیں ہے کوئی خطاکار وارثی کی طلب

بس ایک دیدِ رخِ پاکِ مصطفی کے سوا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ