پیامِ مغفرت
دیکھتا ہوں جب گناہوں کی طرف اپنے
تو دل پُر ہول ہوجاتا ہے
نبضیں ڈوبنے لگتی ہیں
سر چکرانے لگتا ہے
زمیں اور آسماں میں کوئی بھی
جائے اماں
مجھ کو نظر آتی نہیں ہے
مگر جب تیری رحمت پر نظر جاتی ہے
میری!
تو مرے رب!
میں ہمیشہ شاد ہوجاتا ہوں
تونے خود کہا ہے
(اے نبی ﷺ) کہہ دو!
مرے بندوں سے
میں خود مغفرت فرمانے والا ہوں
بڑا ہی مہرباں ہوں
یہ…خبر دے دو!
سورۃ الحجر ۱۵،کی آیت نمبر ۴۹ کی روشنی میں کہی گئی۔
’’[اے نبی]میرے بندوں کو خبر دے دو کہ میں
مغفرت کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہوں‘‘۔