اردوئے معلیٰ

Search

پیکرِ حُسن، محبت کا علم دار حسین

حق کی آواز ، صدا قت کا طرف دار حسین

 

بادشاہ سب ہی شہیدوں کا وہ کہلاتا ہے

اور جنت میں جوانوں کا ہے سردار حسین

 

لاج کربل میں شجاعت کی رکھے ابنِ علی

اور اسلام کی اونچی رکھے دستار حسین

 

نام لیوا ہیں ترے ابن علی ، ابنِ بتول

دور تجھ سے نہیں ہوسکتے گنہگار، حسین

 

دل کی ٹھنڈک ہے ، مرا روح کا رشتہ ان سے

میرا مرشد مرا ہادی مرا سرکار حسین

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ