اردوئے معلیٰ

Search

ڈھونڈ کر لائے تھے کل دشتِ جنوں کا راستہ

اب جنونِ عشق کا مرہم تلاشہ جائے گا

 

آئیگا وہ وقت جس کی آس تک موہوم ہے

جائے گا یہ درد جو ہے بے تحاشہ ، جائے گا

 

پھر ترے کوچے کی رونق ہیں فدایانِ جنوں

جس طرف جائے تماشہ گر، تماشہ جائے گا

 

کب تلک مالِ غنیمت میں جواہر آئیں گے

معرکہ گاہوں سے گھر اس بار لاشہ جائے گا

 

کل تلک جو ہاتھ اور آنکھیں سلامت رہ گئیں

سنگِ وحشت سے کوئی پیکرتراشہ جائے گا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ