اردوئے معلیٰ

Search

کاش طیبہ کے کسی گاؤں میں پیدا ہوتا

میں نے سرکار کے نعلین کو چوما ہوتا

 

جانے کیسا مرے حالات کا چہرہ ہوتا

گر نگاہوں نے مدینہ نہیں دیکھا ہوتا

 

شاخِ مدحت سے کیا کرتا میں خوشہ چینی

باغِ سلمان کا معمولی پرندہ ہوتا

 

دنیا والوں کی گدائی سے کہیں بہتر تھا

کوچۂ احمدِ مختار کا منگتا ہوتا

 

جس طرح روتا ہے طیبہ کی جدائی میں قلم

آنکھ نے ایسا کوئی اشک پرویا ہوتا

 

چاند تارے بھی مجھے دیکھنے آتے مظہرؔ

نامِ احمد میری پیشانی پہ لکھا ہوتا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ