اردوئے معلیٰ

Search

کب بگڑی بناؤ گے کب در پہ بلاؤ گے

امید ہے عاصی کو سرکار نبھاؤ گے

 

کب آئے گا وہ لمحہ کب آئے گی وہ ساعت

اِک بار کبھی آقا جب خواب میں آؤ گے

 

جس چہرئہ انور پر رہتی ہے نظر رَب کی

کب ایک جھلک اس کی عاصی کو دکھاؤ گے

 

اُٹھ جائیں گے سب پردے دیدارِ خدا ہوگا

والّیل کی زلفوں کو جب رُخ سے ہٹاؤگے

 

چھوٹا سا ہے منہ میرا پر بات بڑی سی ہے

کیا آپ میرے دل کی بستی بھی بساؤ گے

 

اے کاش ریاضؔ آئے مژدہ یہ مدینے سے

سرکار بُلاتے ہیں تم نعت سناؤ گے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ