اردوئے معلیٰ

Search

کریں منظور میری التجائیں یا رسول اللہ

مُجھے آپ اپنا دیوانہ بنائیں یا رسول اللہ

 

مجھے اب نعمتِ دیدار سے سیراب کر ڈالیں

رُخِ زیبا مجھے بھی اب دکھائیں یا رسول اللہ

 

رُخِ روشن کی گر عُشاق ہلکی سی جھلک دیکھیں

ہمیشہ نعت و مِدحت گنگنائیں یا رسول اللہ

 

جہاں پر آپ کے نقشِ قدم عُشاق نے دیکھے

وہیں عُشاق اپنا سر جھکائیں یا رسول اللہ

 

ادا کر لیں جو عاشق ایک سجدہ آپ کے در پر

ادا ہوں عمر بھر کی سب قضائیں یا رسول اللہ

 

تہی دست و تہی داماں ہیں عاشق آپ کے در پر

بجز اشکِ ندامت کیا لٹائیں یا رسول اللہ

 

ظفرؔ کی آپ سے نسبت ہو محکم جاودانی ہو

کریں مقبول عاجز کی دعائیں یا رسول اللہ

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ