اردوئے معلیٰ

Search

کملی والے آپ نے ادنیٰ کو اعلیٰ کر دیا

بے کس و بد حال کو رشکِ زمانہ کر دیا

 

کٹ گئی جڑ کفر کی ،ہر شرک کی، الحاد کی

ارضِ بطحا کو شہا! یوں صاف ستھرا کر دیا

 

آپ کا آنا ہوا دن پھر گئے مظلوم کے

بے کس و لا چار کے غم کا مداوا کر دیا

 

انتشار و افتراق و دشمنی کی آگ کے

آپ نے آ کر شہا ! شعلوں کو ٹھنڈا کر دیا

 

خون کے رشتوں میں آئی نفرتوں کی جو خلیج

آپ نے پاٹا اسے اور پھر سے یکجا کر دیا

 

میں جلیلِ بے ہنر تیرہ میں تھا نا تین میں

آپ کی چشمِ کرم نے قد کو اونچا کر دیا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ