اردوئے معلیٰ

Search

 

ہر شے کو تبھی جشن منانے کی پڑی ہے

یہ والیٔ کونین کے آنے کی گھڑی ہے

 

آئے ہیں سرِ عرشِ عُلا سیدِ عالَم

کُل خلقِ جناں دید بہ کف رہ میں کھڑی ہے

 

طیبہ کی کرم بار گھٹائیں ہیں نظر میں

آنکھوں سے رواں حبِ مدینہ کی لڑی ہے

 

ملتا ہے ترے در سے بنا مانگے ہمیشہ

رحمت تری اے شاہ اُمم کتنی بڑی ہے

 

حاصل ہے مجھے نسبتِ نعتِ شہِ والا

صد شکر عقیدت مری مدحت سے جڑی ہے

 

نعلین کرم بار ہے سر پر مرے منظرؔ

قندیلِ عقیدت مرے ماتھے پہ جڑی ہے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ