اردوئے معلیٰ

Search

 

ہر صبح پر فضا مرے شمس الضحٰی سے ہے

اور چاند کی ضیا مرے بدر الدجی سے ہے

 

آیا پلٹ کے مہر، قمر چاک ہو گیا

اظہارِ حکم آپ کی ہر ہر ادا سے ہے

 

سارے جہاں کی رونقیں برگ و گل و چمن

اے کار گاہِ حسن تری ہی عطا سے ہے

 

اور آمنہ کے گھر کی طرف کعبے کا جھکاؤ

اظہارِ عجز دیکھیے ام القریٰ سے ہے

 

نعلینِ مشک بار سے نسبت ہوئی انہیں

اک نور ضوفشاں تبھی ثور و حرا سے ہے

 

نورِ خدا کے بالیقیں مظہر ہوئے نبی

مصدر نبی کے نور کا نورِ خدا سے ہے

 

ہوگی درونِ قبر جو ایماں کی باز پُرس

کہہ دوں گا واسطہ مرا خیر الورٰی سے ہے

 

منظرؔ یونہی قلم نہیں سرشار نعت سے

اذن و عطا سے ان کے ہے ماں کی دعا سے ہے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ