اردوئے معلیٰ

Search

ہر لفظ حاضری کا سوالی ہے نعت میں

سوزِ اویسؓ ، عشقِ بلالیؓ ہے نعت میں

 

یہ سرخوشی کہاں ہے کسی اور صنف میں

کیفیتِ سرور مثالی ہے نعت میں

 

بھٹکے ہووں کو راہ دکھاتی ہے اُن کی نعت

ذوقِ مسافرت کی بحالی ہے نعت میں

 

ہر نعت میں ہے شہرِ مدینہ کا تذکرہ

یوں جلوہ گر وہ خطۂ عالی ہے نعت میں

 

قرطاس پر حروف کا سونا بکھر گیا

کیا ضوفشاں حضور کی جالی ہے نعت میں

 

نعتِ رسولِ پاک ہے معراجِ شاعری

ممدوح کائنات کا والی ہے نعت میں

 

اُن کے کرم سے جلد کہیں گے سُخن شناس

اخترؔ کا رنگِ خاص مثالی ہے نعت میں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ