اردوئے معلیٰ

Search

ہر لفظ کہہ رہا ہے مقدّس کتاب کا

رحمٰن ہے ثنا خواں رسالت مآب کا

 

جن خوابوں میں آتے ہیں نظر سیّدِ عالم

میں منتظر ہوں برسوں سے ایسے ہی خواب کا

 

لگ جائے گر مرض تو شفائیں عطا کرے

کیا معجزہ ہے مومنو اُن کے لعاب کا

 

توحیدِ خداوندی کی تشہیر ہو گئی

کتنا اثر ہے دیکھیئے اُن کے خطاب کا

 

رعنائیاں ہیں اُن کے تبسم سے ہر طرف

چہرے سے نور نجم و مہ و آفتاب کا

 

صلِّ علیٰ کا نور جو چمکا جہان میں

قصہ تمام ہو گیا ظلمت کے باب کا

 

صد شکر میں تو پیارے نبی کا غلام ہوں

صدیق کا ، عمر کا ، غنی ، بوتراب کا

 

میزاں کی سمت آ رہے ہیں شافعء اُمم

دل سے نکال ڈال رضاؔ ڈر عذاب کا

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ