اردوئے معلیٰ

Search

ہر گھڑی ہے تمنا یہی یا نبی

میرے لب پر رہے ہر گھڑی یا نبی

 

مرسلیں صالحیں اَن گِنَت ہیں مگر

آپ جیسا نہیں کوئی بھی ، یا نبی

 

آپ کا لطف ہو تو لکیروں سے بھی

بھاگ جاتی ہے ہر بے بسی ، یا نبی

 

سبز گنبد تصور کی زینت رہے

ناز خود پر کرے زندگی ، یا نبی

 

تیری خاطر سجایا گیا لا مکاں

تیری خاطر ہی دنیا بنی یا نبی

 

کیوں شبِ پیروی میں اجالے نہ ہوں

ضوفشاں ہے مہِ سروری یا نبی

 

چومتی ہیں جبینوں کو خود منزلیں

آپ کرتے ہیں یوں رہبری یا نبی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ