اردوئے معلیٰ

Search

ہم کو یوں عشقِ محمد کا صلہ ملتا ہے

بندگی کرتے ہوئے ہم کو خدا ملتا ہے

 

عشقِ احمد میں ہوئے گم تو حقیقت یہ ہے

نعت گوئی میں عجب ہم کو مزہ ملتا ہے

 

پڑھتے رہتے ہیں عقیدت سے درود اور سلام

غنچۂ حسرتو ارمان کھلا ملتا ہے

 

لعنت و قہرِ الہی کے سوا اے یارو

منکرِ عظمتِ سرکار کو کیا ملتا ہے

 

دور ہو جاتا ہے گستاخِ محمد ، حق سے

مصطفیٰ والوں کو بس قربِ خدا ملتا ہے

 

جس نے سرکارِ دو عالم کی اطاعت کی ہے

اس کو گلزارِ ارم پھولا پھلا ملتا ہے

 

دامنِ آلِ نبی تھام لیا ہے جب سے

اس فداؔ کو بھی عقیدت کا صلہ ملتا ہے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ