اردوئے معلیٰ

Search

 

ہندو سمجھ کے مجھ کو جہنم نے دی صدا

میں پاس جب گیا تو نہ مجھ کو جلا سکا

 

بولا کہ تجھ پر کیوں میری آتش ہوئی حرام

کیا وجہ ،تجھ پر شعلہ جو قابو نہ پاسکا

 

کیا نام ہے ،تو کون ہے، مذہب ہے تیرا کیا

حیراں ہوں میں ، عذاب جو تجھ تک نہ جا سکا

 

میں نے کہا جائے تعجب ذرا نہیں

واقف نہیں تو میرے دل حق شناس کا

 

ہندو سہی مگر ہوں ثنا خوان مصطفےٰ

اس واسطے نہ شعلہ ترا مجھ تک آسکا

 

ہے نام دلو رام ، تخلص ہے کوثری

اب کیا کہوں ، بتا دیا جو کچھ بتا سکا

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ