اردوئے معلیٰ

Search

ہونٹوں پہ تو رہتا ہے سدا نامِ محمد

مانے ہیں کبھی آپ نے احکامِ محمد

 

پتّھر کی عمارت پہ تو ہوتا ہے چراغاں

دنیا میں روا کیجیے پیغامِ محمد

 

قرآن سے پائیں گے جو ہم راہِ ہدایت

سچ پوچھو یہی اصل ہے اسلامِ محمد

 

سیرت سے جو سیکھے گا یہاں آپ کی مولا

پھر خود ہی وہ پھیلائے گا پیغامِ محمد

 

اُمّت کی شفاعت کو چلے آئیں گے آقا

ہم پائیں گے یہ حشر میں انعامِ محمد

 

جو دل میں بسائے گا نصیر عشقِ محمد

لے گا بھی وہی قبر میں پھر نامِ محمد

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ