اردوئے معلیٰ

Search

ہے وردِ لساں صلِّ علیٰ اسمِ محمد

ہر درد کی ہر دکھ کی دوا اسمِ محمد

 

عالم کی دو عالم کی ولا اسمِ محمد

ہر اک کے لئے راہِ ہدیٰ اسمِ محمد

 

وہ علمِ الٰہی کا ہوا ماہِ مکمّل

ہر راہِ عمل کی ہے صدا اسمِ محمد

 

حالی وہی ، عالی وہی ، حامی وہی ، داعی

ہر اک کے لئے مہر ہُوا اسمِ محمد

 

ہے محرمِ اسرار ، مددگار وہی ہے

ہر محوِ دعا کی ہے دعا اسمِ محمد

 

احساں ہے محمد کا ملا اسمِ الٰہی

اللہ کا احساں ہے ملا اسمِ محمد

 

سائل کا درود اور سرور اک ہی صدا ہے

ہے وردِ لساں صلِّ علیٰ اسمِ محمد

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ