اردوئے معلیٰ

Search

یارو! مجھے حضور کی قربت میں لے چلو

مجھ غم زدہ کو قریہء راحت میں لے چلو

 

میں جل رہا ہوں کب سے یہاں غم کی دھوپ میں

اب تو مجھے بھی سایہء رحمت میں لے چلو

 

عصیاں کے اس مریض کا کوئی نہیں علاج

چارو گرو! حضور کی صحبت میں لے چلو

 

خوشبوئے مصطفی کی میں برکت سمیٹ لوں

مجھ کو حرا و ثور کی خلوت میں لے چلو

 

محشر میں مجھ کو دیکھ کے کہنے لگے ملک

نوکر ہے یہ حضور کا ‘ جنت میں لے چلو

 

پائے گا دل کا چین کہ ہے مضطرب جلیل

اس کو اُٹھا کے مرکزِ راحت میں لے چلو

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ