اردوئے معلیٰ

Search

یا خُدا! عشقِ محمد کا عطا اِک جام کر

یوں عطا فیضِ نبی کا سرمدی انعام کر

 

یا خُدا! اُمت کے سر سے ٹال دے سب مشکلیں

اور اُونچا آسماں تک پرچمِ اِسلام کر

 

خیزاں افتاں جا رہا ہوں میں مدینہ کی طرف

یا خُدا مشکل سفر میرا بخیر انجام کر

 

میری مٹی کو اُڑا کر سُوئے طیبہ لے کے چل

تُو مرا بادِ صبا! بہرِ خُدا، یہ کام کر

 

تُجھ پہ لازم ہے یہ ارضِ پاک کے فرمانروا

درسِ عشقِ مصطفی ہر مدرسہ میں عام کر

 

اسمِ احمد یوں رگ و پے میں مرے رچ بس گیا

ذِکر اب کرتا ہوں میں قلب و جگر کو تھام کر

 

زندگی تیری برائے نام، تُو گمنام ہے

زندگی اپنی ظفرؔ! اپنے نبی کے نام کر

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ