یوم ِدفاع

ہماری سرزمینِ پاک میں دشمن در آئے تھے

اسی شب ہم نے عزمِ خاص کے سورج جگائے تھے

قیامت ساز ہنگامے وہ اپنے ساتھ لائے تھے

مگر ہم نے مقابل میں نئے محشر اٹھائے تھے

جوان و پیر و کمسن سب بھرے گھر سے نکل آئے

کماں تھی باپ کے ہاتھوں میں بچے تیر لائے تھے

ہمارے پاس تکبیر و رسالت کی صدائیں تھیں

خودی و بے خودی اقبال جس کے ساتھ آئے تھے

سپاہِ پاک کی تیغوں کی چاندی اس طرح بکھری

سماعت پر دل اغیار پر سکے جمائے تھے

ضیاؔ ہم سرزمین ِ پاک کا جب نام لیتے ہیں

صنم خانے برہمن کا کلیجہ تھام لیتے ہیں​

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

بیادِ قائدِ اعظمؒ (بسلسلۂ جشنِ صد سالہ 1977ء)

لکھیں اہلِ قلم ان کے قصائد کہ ان پر فرض یہ ہوتا ہے عائد نظرؔ میں تو کہوں بس ایک جملہ کروڑوں رحمتیں بر روحِ قائد وہ اک مردِ مجاہد مردِ مومن وہ خوش باطن مسلمانوں کا محسن نہ بھولی ہے نہ بھولے یاد اس کی منائیں ہر برس ہم یاد کا دن چمک اٹھا […]

عورت کا مقام ، قرآن و احادیث اور اسوۂ خدیجۃ الکبریٰ کے آئینے میں

عورتوں کو دی ہے عزت مذہب ِ اسلام نے اُسوہء خدیجۃ الکُبریٰ ہے سب کے سامنے کیا بتائیں آپ کو ہم ،کیا ہے عورت کا مقام یہ بھی بتلایا ہے ہم کو ،اُن کی صبح و شام نے —— یہ ہیں شہزادی عرب کی، اور وہ دُرّ ِ یتیم جس حوالے سے بھی دیکھو ،دونوں […]