اردوئے معلیٰ

Search

یوں لگا مجھ کو جہانوں کی خدائی دی تھی

اس نے کل اپنے رویے کی صفائی دی تھی

 

اس لیے دور ہوا دنیا کی ہاؤ ہو سے

مجھ سماعت کو مری سانس سنائی دی تھی

 

خواب تک لے گئی ان آنکھوں سے جاتے جاتے

ثانیہ بھر وہ کرن مجھ کو دکھائی دی تھی

 

اس نے بیگانئہ ہنگامئہ ہستی کر کے

دل ہی مانگا تھا نہ جاں تک ہی رسائی دی تھی

 

یہ تو سب رونا ہے ساحل پہ کھڑے لوگوں کا

ڈوبنے والے نے کب کوئی دہائی دی تھی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ