آئینوں میں ڈھلتے ہیں حجر آپ کے در پر

بنتے ہیں خزف ریزے گہر آپ کے در پر

خالی ہی پڑا رہتا ہے اکثر مرا سینہ

دل میرا کیے بیٹھا ہے گھر آپ کے در پر

گم ہو تے ہیں جو وادیِ پندار و انا میں

ملتی ہے انھیں اپنی خبر آپ کے در پر

جو اہل بصیرت ہیں زمانے میں، سبھی کی

ہر پھر کے ٹھہرتی ہے نظر آپ کے در پر

امید گہ شمس و قمر آپ کی چوکھٹ

ہے کاسہ بکف باد سحر آپ کے در پر

چل دیکھ کفیل آپ کے در بار کا منظر

ماحول ہے فردوس اثر آپ کے در پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]