جب قلم سے کچھ بدست کبریا لکھا گیا

لوح پر نام محمد مصطفیٰ لکھا گیا

لکھنا لازم تھا سبب تخلیق کائنات کا

الفت خیر البشر خیر الوریٰ لکھا گیا

جس میں قرآن مجسم کا کیا حق نے نزول

اس مقدس شہر کو ام القریٰ لکھا گیا

جب کسی نے نعت لکھنے کیلئے پکڑا قلم

جا بجا بے ساختہ صلِ علیٰ لکھا گیا

اجلی اجلی کیوں نہ ہوتی زندگانی کی کتاب

جس کے ہر صفحے پہ یا نور خدا لکھا گیا

میں خطاؤں پر ہوا نادم خدا نے کہہ دیا

تیرا حامی شافع روز جزا لکھا گیا

میں نے عشق مصطفیٰ میں جب لکھا لفظ فنا

میرے اپنے ہاتھ سے لفظ بقا لکھا گیا

آپ کا خالق علیؑ اک آپ کا بھائی علیؑ

دو علی ہیں جن کی خاطر قل کفیٰ لکھا گیا

معجزہ دیکھو حسینؑ ابن علیؑ کے خون کا

کربلا کی خاک کو خاک شفا لکھا گیا

نعت کے الفاظ ملنے پر جبیں جھکتی گئی

کوثریؔ کے نام پھر حسن عطا لکھا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]