خدا کی عظمتیں ہر پل عیاں ہیں
خُدا کی طاقتیں ہر پل عیاں ہیں
ہر اک اہلِ نظر، ہر دیدہ ور پہ
خُدا کی قدرتیں ہر پل عیاں ہیں
خُدا ہی خالقِ کون و مکاں ہے
خُدا کی رفعتیں ہر پل عیاں ہیں
خُدا روزی رساں سب عالمیں کا
خُدا کی نعمتیں ہر پل عیاں ہیں
خُدا دیتا ہے عزت، جاہ و حشمت
عطائیں، بخششیں ہر پل عیاں ہیں
خُدا کی اور محبوبِ خُدا کی
عطائیں، شفقتیں ہر پل عیاں ہیں
خُدا کی حمد ہر دم، نعت ہر پل
ظفرؔ کی چاہتیں ہر پل عیاں ہیں