حشمت اللہ لودھی کا یومِ وفات

آج نامور ماہر تعلیم، نباتیات کے پروفیسر اور مصنف حشمت اللہ لودھی کا یومِ وفات ہے

(پیدائش: 2 جولائی، 1929ء – وفات: 17 مارچ، 2019ء)
——
پروفیسر حشمت اللہ لودھی پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور ماہر تعلیم، نباتیات کے پروفیسر، مصنف اور معلومات عامہ کے شعبے کی جانی پہچانی شخصیت تھے۔ وہ گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج، ایس ایم گورنمنٹ سائنس کالج کے پرنسپل اور محکمہ تعلیم سندھ میں ایڈیشنل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے بیٹے پروفیسر ڈاکٹر سروش لودی این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ہیں۔
پروفیسر حشمت اللہ لودھی 2 جولائی، 1929ء یوپی کے مشہور شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد کراچی منتقل ہو گئے اور نباتیات میں ایم ایس سی کی ڈگری امتیازی حیثیت میں حاصل کی۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ تدریس کے شعبے سے وابستہ ہو گئے اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ایس ایم گورنمنٹ سائنس کالج اور گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج کراچی کے پرنسپل کے عہدے پر بھی مقرر ہوئے۔ بعد ازاں محکمہ تعلیم حکومت سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔ انہوں نے متعدد کتابیں تحریر کیں جن A Textbook of Botany (انٹرمیڈیٹ کلاسوں کے لیے)، خزینہ (سائنسی معلومات)، جدید اولمپک۔ منزل بہ منزل (معلومات عامہ)، عظیم موجدوں کی کہانیاں (معلومات عامہ)، کوئل کا انتقام (بچوں کے لیے)، Step Ahead Science I-IV (پرائمری کلاسوں کے لیے) اور خودنوشت سوانح عمری آتا ہے یاد مجھکو شامل ہیں۔
حشمت اللہ لودھی نے سائنس اور معلومات عامہ کے موضوعات پر ریڈیو اور ٹی وی کے متعدد پرگرامز بھی کیے جس کا مقصد نوجوانوں اور طلبہ میں معلومات عامہ کا فروغ تھا۔
——
یہ بھی پڑھیں : پیر علی محمد راشدی کا یوم وفات
——
وابستگیاں
——
صدر- کراچی پرنسپلز ایسوسی ایشن
صدر- کراچی باٹنیکل سوسائٹی
نائب صدر- آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی
ممبر- سندھ اسپورٹس بورڈ
ممبر سینڈیکیٹ- کراچی یونیورسٹی
کنسلٹنٹ کریکولم- ایشین ڈویلپمنٹ بینک
کھیل
ہندوستان کے صوبہ یوپی کی ہاکی ٹیم کے اہم رکن
کراچی اور سندھ کی ہاکی ٹیم کی متعدد بار نمائندگی
ریڈیو پرگرامز
سائنس پاکستان (بچوں کے لیے)
بچوں کی دنیا (کوئز پروگرام)
سخن گسترانہ
Do You Know Pakistan (ریڈیو پاکستان کی ورلڈ سروس کے لیے)
ٹی وی پرگرامز
توانائی کے سرچشمے (1978-79)
کیوں اور کیسے (1981)
آزمائش-کوئز مقابلہ (1986)
ارادے اور منزلیں (1988)
سنگ سنگ چلیں (1989)
——
تصانیف
——
A Textbook of Botany (انٹرمیڈیٹ کلاسوں کے لیے)
خزینہ (سائنسی معلومات)
جدید اولمپک۔ منزل بہ منزل (معلومات عامہ)
عظیم موجدوں کی کہانیاں (معلومات عامہ)
کوئل کا انتقام (بچوں کے لیے)
Step Ahead Science I-IV (پرائمری کلاسوں کے لیے)
آتا ہے یاد مجھکو (خودنوشت سوانح عمری)
——
اعزازات
——
2017ء میں پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل نے معلومات عامہ اور تعلیم کے فروغ کے لیے حشمت اللہ لودھی کی خدمات کے صلے میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔
——
وفات
——
پروفیسر حشمت اللہ لودھی طویل علالت کے بعد 17 مارچ 2019ء کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ انہیں پہلوان گوٹھ کے قبرستان میں دفن کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

الیاس بابر اعوان کا یومِ پیدائش

آج راولپنڈی ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاعر اور افسانہ نگار الیاس بابر اعوان کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 28 مئی 1976ء ) —— الیاس بابر اعوان کی پیدائش 28 مئی 1976ء، راولپنڈی، صوبہ پنجاب، پاکستان میں ہوئی۔ ان کے والد کا نام محمد افضل اعوان ہے۔ اکیسویں صدی کی پہلی دہائی […]

منظر لکھنوی کا یومِ وفات

آج معروف کلاسیکل شاعر جعفر حسین منظر لکھنوی کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 1866ء – وفات: 28 مئی 1965ء) —— نظر لکھنوی۔ نوبت رائے نام نظرؔ تخلص ۔وطن لکھنؤ کائستھ خاندان سے تعلق رکھتے تھے 1866ء میں پیدا ہوئے ۔ ۔شاعری کا شوق شروع ہی سے تھا ۔آغاز مظہر کے شاگرد ہیں ۔1897 میں لکھنؤ […]