دل نشیں ہیں ترے خال و خد یانبی

دل نشیں ہیں ترے خال و خد یا نبی

تو ہے محبوبِ ربِ احد یا نبی

لاڈلا تو ہے خلاقِ کونین کا

ناز اٹھاتا ہے تیرے صمد یا نبی

نکتہ بیں نکتہ داں نکتہ رس آپ ہیں

دنگ ہیں اہلِ عقل و خرد یا نبی

قبر میں، حشر میں اور میزان پر

آپ فرمائیے گا مدد یا نبی

مجھ خطا کار پر مجھ سیہ کار پر

تیرے اکرام ہیں بے عدد یا نبی

حاضری کے لئے عرض پرداز ہوں

میری عرضی نہ ہو مسترد یا نبی

تیرے در کے غلاموں کی فہرست میں

مجھ سا عاصی بھی ہو نام زد یا نبی

تیرا بندہ یہ اشفاقؔ احمد ترا

نعت کہتا رہے تا ابد یا نبی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

بھینی سہانی صبح میں ٹھنڈک جگر کی ہے

کلیاں کھلیں دلوں کی ہوا یہ کدھر کی ہے کھبتی ہوئی نظر میں ادا کس سحر کی ہے چبھتی ہوئی جگر میں صدا کس گجر کی ہے ڈالیں ہری ہری ہیں تو بالیں بھری بھری کشتِ اَمل پری ہے یہ بارش کدھر کی ہے ہم جائیں اور قدم سے لپٹ کر حرم کہے سونپا خدا […]