معروف شاعر ثروت حسین کا یوم وفات

آج معروف شاعر ثروت حسین کا یوم وفات ہے ۔

9نومبر 1949ء اردو کے ایک معروف شاعر ثروت حسین کی تاریخ پیدائش ہے۔
وہ ایک خوش گو شاعر تھے اور اپنا ایک جداگانہ اسلوب رکھتے تھے۔
ان کا پہلا مجموعہ آدھے سیارے پر 1989ء میں شائع ہوا تھا جس کی ادبی حلقوں میں بڑی پذیرائی ہوئی تھی۔ ان کا دوسرا مجموعہ کلام خاک دان ان کی وفات کے بعد 1998ء میں اشاعت پذیر ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بھی پڑھیں :  غریبوں کی جو ثروت ہیں ، ضعیفوں کی جو قوت ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ثروت حسین 9 ستمبر 1996ء کو کراچی میں ٹرین کے ایک حادثے میں وفات پاگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
منتخب کلام
۔۔۔۔۔۔۔۔
بارشوں میں
ٹہنیاں بادل نہ ہو جائیں کہیں
بستیاں اوجھل نہ ہو جائیں کہیں
لڑکیاں پاگل نہ ہو جائیں کہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔
نظم
مری موجودگی کا پھول پانی پر کِھلا ہے
سلطنت، صبحِ بہاراں کی
بہت نزدیک سے آواز دیتی ہے
سبک رفتار
پیہم گھومتے پہیے
گراں خوابی سے جاگے ،
آفتابی پیرہن کا گھیر دیواروں کو چھوتا
پیار کرتا
رقص فرماتا
ارے !
سورج نکل آیا
۔۔۔۔۔۔۔۔

کتابِ سبز و درِ داستان بند کئے

وہ آنکھ سو گئی خوابوں کو ارجمند کئے

گزر گیا ہے وہ سیلابِ آتشِ امروز

بغیر خیمہ و خاشاک کو گزند کئے

بہت مصر تھے خدایانِ ثابت و سیار

سو میں نے آئنہ و آسماں پسند کئے

اسی جزیرہِ جائے نماز پر ثروت

زمانہ ہو گیا دستِ دعا بلند کئے

۔۔۔۔۔۔۔۔

دیکھا جو اس طرف تو بدن پر نظر گئی

اک آگ تھی جو میرے پیالے میں بھر گئی

ان راستوں میں نام و نسب کا نشاں نہ تھا

ہنگامہء بہار میں خلقت جدھر گئی

اک داستان اب بھی سناتے ہیں فرش و بام

وہ کون تھی جو رقص کے عالم میں مر گئی

اتنا قریب پا کے اسے دم بخود تھا میں

ایسا لگا زمین کی گردش ٹھہر گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات

آج معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 4 فروری، 1903ء- وفات: 15 جنوری، 1980ء) ———- جرم کا اصل نام ابوالحسن تھا اور تخلص جرم جبکہ شہرت جرم محمد آبادی سے پائی- 4 فروری 1903 کو جرم محمد آباد ضلع اعظم گڑھ کے قصبے محمد آباد میں پیدا ہوئے۔ ابتداء میں سامری […]

معروف شاعر سید محسن نقوی کا یوم وفات

آج معروف شاعر سید محسن نقوی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 5 مئی ، 1947ء- وفات: 15 جنوری، 1996ء) ———- محسن نقوی اردو کے مشہور شاعر تھے۔ ان کا مکمل نام سید غلام عباس تھا۔ لفظ محسن اُن کا تخلص تھا اور لفظ نقوی کو وہ تخلص کے ساتھ استعمال کرتے تھے۔ لہذا بحیثیت ایک […]