اردوئے معلیٰ

 

غریبوں کی جو ثروت ہیں ، ضعیفوں کی جو قوت ہیں

انہیں عالم کے ہر دکھ کی دوا کہنا ہی پڑتا ہے

 

انہیں فرماں روائے انس و جاں کہتے ہی بنتی ہے

انہیں محبوبِ ربِ دوسرا کہنا ہی پڑتا ہے

 

زہے تاثیر ، ان کا نام نامی جب لیا جائے

لبوں کو لازما صلِ علی کہنا ہی پڑتا ہے

 

جہاں بھر کو کیا سیراب جن کے فیضِ بے حد نے

انہیں دریائے الطاف و عطا کہنا ہی پڑتا ہے

 

کیا بیڑا جنہوں نے پار آ کر نوع انساں کا

انہیں انسانیت کا نا خدا کہنا ہی پڑتا ہے

 

جنہوں نے بزم امکاں سے مٹائی کفر کی ظلمت

انہیں تنویرِ حق ، نور الہدیٰ کہنا ہی پڑتا ہے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات