جب ترا عکس تخیل کی ردا تک آئے

گنگناتی ہوئی صحرا میں صبا تک آئے تجھ کو جب یاد کیا اتنی پذیرائی ملی پھول ہی پھول مرے دست دعا تک آئے اے مری پہلی محبت ترے پندار کی خیر ہم تری کھوج میں نکلے تو خدا تک آئے پہلے چاہا تھا کسی عکس کو اک دوری سے پاس جب آئے تو پھر اس […]

بے اختیار تھا ، ناقابلِ معافی تھا

مگر یہ ہجر ترے عشق کی تلافی تھا قدیم لوگ محبت پہ جاں چھڑکتے تھے نیا بیانیہ پہلے سے اختلافی تھا تمام حرف ِدعا معتبر ہوئے لیکن مگر وہ نقطہ جو میرے لیے اضافی تھا تمام عمر بنا دیکھے سوچنا اُس کو تمام عمر یہی ایک درد کافی تھا ہم ایک دوری پہ کرتے رہے […]

بُرا نہ مانیے معصوم سی جسارت کا

میں منتظر ہوں اگر آپ کی زیارت کا سوال نامہ نیا ہاتھ میں تھما دے گا میں حل نکالوں گا جب وقت کی بجھارت کا اداسیوں کا الگ ذائقہ سہی لیکن چکھا ہے ہم نے مزہ اک نئی شرارت کا تمام رات ترے ساتھ جاگتا رہا ہے ہمارا خواب ہے واقف تری بصارت کا منافع […]

بنا رہے ہو جو نقش و نگار شیشے پر

کہ بال آنے لگے ہیں ہزار شیشے پر سنور رہا تھا عجب بے خودی میں دیر تلک وہ شخص چھوڑ گیا ہے خمار شیشے پر دکھائی دے رہا تھا ٹہنیوں پہ ایک ہی پھول اتر رہی تھی عجب سی بہار شیشے پر بہت سے چہروں میں الجھا ہوا ہے اک چہرہ میں دیکھتا ہوں کوئی […]

بس ایک بار ہی دیکھیں نقاب میں آنکھیں

ہر ایک رات رہیں پھر تو خواب میں آنکھیں بس ایک خواب کے باعث ہی آ گئیں ہیں مری کئی دنوں سے مسلسل عذاب میں آنکھیں ہزار ایک نظر میں جنہیں سوال ملیں خموش ہیں وہ کہیں کیا جواب میں آنکھیں ڈر ے ڈرے سے، وہ سہمے ہوئے سے خال و خد مجھے حسین لگیں […]

اپنے آہنگ سے جدا نہ بنا

میری تصویر کو نیا نہ بنا غم کی ترسیل ہے بجا لیکن میری آنکھوں کو بھیگتا نہ بنا تو بنا شوق سے مری آنکھیں اپنی آنکھوں کو آئنہ نہ بنا مجھ کو جلنے دے اپنی آگ میں بس تو سرھانے مرے دیا نہ بنا خاک رکھ دی ہے چاک پر تیرے تیری مرضی ہے اب […]

الگ میں سب سے،کہانی بھی ہے الگ سب سے

سو مجھ کو خاک اڑانی بھی ہے الگ سب سے بدن سے روح نکل کر سما گئی تجھ میں مری یہ نقل مکانی بھی ہے الگ سے سب سمندروں میں نہیں دشت کی طرف اترا یہ میری آنکھوں کا پانی، بھی ہے الگ سب سے ملا ہے دردِ محبت بھی اک زمانے کے بعد مجھے […]