اسے بھی روک لیا، خود بھی چل نہیں رہا ہوں

سفر بھی کیا ہو کہ میں خود سنبھل نہیں رہا ہوں کوئی چراغ مری جستجو میں جل رہا ہے میں آفتاب ہوں لیکن نکل نہیں رہا ہوں ہزاروں مشکلیں درپیش آ رہی ہیں مجھے مگر یہ کم ہے کہ رستہ بدل نہیں رہا ہوں مجھے چراغوں میں کرتا نہیں شمار کوئی دھواں تو اٹھتا ہے […]

اس کے پہلو میں بھی نہ آئی نیند

ہم کو بھائی نہیں پرائی نیند مجھ کو کس خواب نے جگایا تھا میری کس خواب نے اڑائی نیند ہجرت و ہجر کی چتاؤں میں ہم نے اک عمر تک جلائی نیند اک اندھیرے میں چاند لہرایا اور آنکھوں میں مسکرائی نیند جانے کس وقت سو گیا تھا میں جانے کس کیفیت میں آئی نیند

ہلاکتوں کے گڑھے سے بچا رہے ہیں رسول

خدا کی سمت جہاں کو بلا رہے ہیں رسول نگاہ ڈالئے زید و بلال پر بھی کبھی جو کچھ نہیں ہیں انہیں کیا بنا رہے ہیں رسول زمیں سے خلد و جناں کے عظیم محلوں تک ہر ایک شخص کو رستہ دکھا رہے ہیں رسول لو اب تو بن گئی محشر میں بھی ہم ایسوں […]

گھل جاتی ہیں جب ساغرِ وجدان میں نعتیں

پھر کہتا ہوں آقا ، میں تری شان میں نعتیں آیات کو چوموں، کبھی اشعار پہ جھوموں نعتوں میں ہے قرآن تو قرآن میں نعتیں محفوظ ہوں میں اِس لئے ہر رنجِ سفر سے رہتی ہیں ہمیشہ میرے سامان میں نعتیں مسلم کا کبھی اسلام مکمل نہیں ہوتا جب تک کہ نہ شامل کرے ایمان […]

گھروں کو سجاؤ، دلوں کو سنوارو، نگاہیں جھکاؤ، حضور آرہے ہیں

گھروں کو سجاؤ، دلوں کو سنوارو، نگاہیں جھکاؤ، حضور آ رہے ہیں انہیں کی ہوں باتیں، انہیں کی ہوں نعتیں، سنو اور سناؤ حضور آ رہے ہیں دلِ آمنہ کا سرور اللہ اللہ، حلیمہ کی آنکھوں کا نور اللہ اللہ بہر سو قریب اور دور اللہ اللہ، یہی رکھ رکھاؤ حضور آ رہے ہیں بہاروں […]

کہاں سے لاتا ادائیں وہ لڑکیوں جیسی

سو آئینے میں بھی حیرت ہے پتلیوں جیسی ہمارے بیچ اٹھائی ہے وقت نے دیوار میں جگنوں کی طرح ہوں ، وہ تتلیوں جیسی اور اس کے بعد کا موسم بیان سے باہر ہے میں دھوپ سرد دنوں کی، وہ کھڑکیوں جیسی ہوا بھی چلتی ہوئی اورچراغ جلتا ہوا وہ بولتی ہوئی ،آواز تلخیوں جیسی […]