کب سے اک سمت بلاتا ہے ستارا ہم کو

دیکھئے پھر سے کیا اسنے اشارا ہم کو چل پڑے ہیں تری ہجرت کا تعاقب کرنے نغمہِ بزم بلاتے ہوئے ہارا ہم کو اب یہ عالم کہ سماعت پہ گراں گزرے ہیں کل ترا جسم بھی کرتا تھا گوارا ہم کو ہم کہ ناقابلِ تسخیر گنے جاتے تھے وقت نے اور ہی ترکیب سے مارا […]

دشتِ امکان سے گزر جائیں

آؤ ہم راستے میں مر جائیں اٹھ تو آئے ہیں تیرے پہلو سے اب نہیں سوجھتا کدھر جائیں تم اسی وقت کوچ کر جانا ہم اگر راہ میں بکھر جائیں ہم بھلا شعر کیا سنائیں گے لوگ جب سوچنے سے ڈر جائیں یا تو پرواز جا سکے تجھ تک یا ہواؤں پہ اپنے پر جائیں […]

طارق عزیز کا یومِ پیدائش

آج معروف کمپیئر اور شاعر و ادیب طارق عزیز کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 28 اپریل 1936ء – وفات: 17 جون 2020ء) —— طارق عزیز پاکستان کے نامور صداکار، اداکار اور شاعر تھے۔ان کے والد میاں عبدالعزیز نے قیام پاکستان سے گیارہ سال قبل اپنے نام کے ساتھ ’پاکستانی‘ لکھنا شروع کر دیا تھا۔ چند […]

وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں

تیرے دن اے بہار پھرتے ہیں جو ترے در سے یار پھرتے ہیں در بدر یونہی خوار پھرتے ہیں آہ کل عیش تو کیے ہم نے آج وہ بے قرار پھرتے ہیں ان کے ایما سے دونوں باگوں پر خیلِ لیل و نہار پھرتے ہیں ہر چراغِ مزار پر قدسی کیسے پروانہ وار پھرتے ہیں […]

اہلِ صراط روحِ امیں کو خبر کریں

جاتی ہے امّتِ نبوی فرش پر کریں اِن فتنہ ہائے حشر سے کہہ دو حذر کریں نازوں کے پالے آتے ہیں رہ سے گزر کریں بد ہیں تو آپ کے ہیں بھلے ہیں تو آپ کے ٹکڑوں سے تو یہاں کے پلے رخ کدھر کریں سرکار ہم کمینوں کے اَطوار پر نہ جائیں آقا حضور […]

پھر کے گلی گلی تباہ ٹھوکریں سب کی کھائے کیوں

دل کو جو عقل دے خدا تیری گلی سے جائے کیوں رخصتِ قافلہ کا شور غش سے ہمیں اٹھائے کیوں سوتے ہیں اُنکے سایہ میں کوئی ہمیں جگائے کیوں بار نہ تھے حبیب کو پالتے ہی غریب کو روئیں جو اب نصیب کو چین کہو گنوائے کیوں یادِ حضور کی قسم غفلتِ عیش ہے ستم […]

مقیم اثر بیاولی کا یومِ وفات

آج اردو میں مابعد جدید نظریہ کے حامل شاعروں میں اپنی منفرد خصوصیات، اچھوتی اور نرالی نگارشات اور نو تراشیدہ لفظی ترکیبات نکالنے والے شاعر مقیم اثر بیاولی کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 31 دسمبر 1941ء – وفات: 27 اپریل 2016ء) —— مقیم اثر بیاولی معنیٰ آفریں لفظوں کی ٹکسال از ڈاکٹر محمد حسین مُشاہد […]

صوفی برکت علی کا یوم پیدائش

آج عظیم صوفی اور صاحب تصنیف بزرگ ابو انیس صوفی برکت علی لدھیانوی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 27 اپریل 1911ء – وفات: 5 جنوری 1997ء) —— تاجدارِ دارالاحسان حضرت صوفی برکت علی لدھیانویؒ1911ءکو موضع برہمی ضلع لدھیانہ (انڈیا) میں پیدا ہوئے۔ صوفی برکت علی کے والد گرامی کا اسم مبارک حضرت میاں نگاہی بخش […]

فرحت اللہ بیگ کا یوم وفات

آج معروف مزاح نگار مرزا فرحت اللہ بیگ کا یوم وفات ہے (پیدائش: 1 ستمبر 1883ء– وفات: 27 اپریل 1947ء ) —— مرزا فرحت اللہ بیگ یکم ستمبر 1883ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ ان کے آبا و اجداد نے شاہ عالم ثانی کے عہد میں دہلی نقل مکانی کی۔ ابتدائی تعلیم دینی مدرسے میں […]

شوق قدوائی کا یوم وفات

آج ممتاز شاعر منشی احمد علی شوق قدوائی کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 1852ء – وفات: 27 اپریل 1925ء) —— نام احمد علی ولادت 1852ء قصبہ جگور مضافات لکھنؤ تلمذ مظفر علی اسیر بھوپال میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ آخر عمر میں رام پور آ کر کتب خانہ سرکاری میں ملازم ہو گۓ۔ وفات […]