بہ تیغِ ابرو ، سرِ بلا کو قلم کریں گے

وہ جانِ ہستی مِرے غموں کو عدم کریں گے کبھی نمازِ لقا سے کر کے ہمیں مشرف وہ چشم نم کے وضو کدے کو حرم کریں گے عطائے ناقص نہیں ہے شایان شان ان کے کریم جب بھی کرم کریں گے ، اتم کریں گے مقامِ انسانیت بتائیں گے عصرِ نو کو یوں آج ہم […]

وہ مت آئے اِدھر ، جو خود نگر ہے

برائے منکسِر مدحت نگر ہے رُکے کیوں کامِ ناعِت ، ہاتھ میں جب کلیدِ قفلِ ابوابِ اثر ہے بہ فیضِ گنج بخشیِ شہِ خلد کوئی داتا ، کوئی گنجِ شکر ہے ترا خالد صفت ، پیشِ ہزاراں نہتا بے خطر سینہ سپر ہے دلِ انور مکینِ حجرۂِ قدس مکانِ سرِّ وحدت ان کا سر ہے […]

رسولِ اُمّی جسے آشنائے راز کرے

جہانِ علم و خرد کیوں نہ اس پہ ناز کرے اگر نگاہِ کرم اک شہِ حجاز کرے پلک جھپکنے میں عاصی کو پاکباز کرے سوائے نعتِ شہِ عرش کیا ہے صنفِ ادب ؟ نشیبِ لفظ و معانی کو جو فراز کرے مُرادِ حرفِ ’’ کَفَینَاک ‘‘ سے ہے ربط ہمیں مجال کیا ہے عدو کی […]

خمار بارہ بنکوی کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر اور فلمی نغمہ نگار خمار بارہ بنکوی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 19 ستمبر 1919ء- وفات: 19 فروری 1999ء) —— اصلی نام محمد حیدر خان تھا اورتخلص خمار۔ 19 ستمبر 1919 کو بارہ بنکی (اودھ) میں پیدا ہوئے۔ نام کے ساتھ بارہ بنکوی اسی مناسبت سے تھا۔ 19 فروری 1999 کو بارہ […]

گیان چند جین کا یوم پیدائش

آج معروف ادیب، نقاد اور ماہرِ لسانیات گیان چند جین کا یوم پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 19 ستمبر 1923ء – وفات: 19 اگست 2007ء) —— گیان چند جین کا وطن سیوہارہ، ضلع بجنور، یوپی ہے۔ یہ مذہبی اعتبار سے جین ہیں اور ان کی ذات اگروال۔ ان کے والد بحال سنگھ تھے۔ گیان چند نے […]

افضل احسن رندھاوا کا یومِ وفات

آج پنجابی زبان کے معروف شاعر، ناول نگار، افسانہ نگار اور مترجم افضل احسن رندھاوا کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: یکم ستمبر، 1937ء – وفات: 19 ستمبر، 2017ء) —— افضل احسن رندھاوا یکم ستمبر، 1937ء میں امرتسر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا اصل نام محمد افضل تھا لیکن ادبی حلقوں میں […]

مسیحا وہ سب سے جدا بن کے آئے

کہ مُردہ دلوں کی جِلا بن کے آئے مجھے نعت نو شہ کی لکھنی ہے کہہ دو کہ اب بانوئے فن ذرا بن کے آئے سبھی لوگ بنتے ہیں آنے کے ما بعد مگر آپ سب کچھ شہا ! بن کے آئے نبی بن کے آئے تھے پہلے بھی آقا ! مگر آپ سب سے […]

وہیں نجوم و مہ و مہر کا گھِراؤ ہے

جہاں پہ ناقۂِ سرکار کا پڑاؤ ہے نہیں تغزُّلِ وجہِ ضِیاعِ وقت کا شوق سوئے مُقَوِّمِ اوقات ہی جُھکاؤ ہے دیارِ بادِ سکوں خیز ہے خیالِ ثنا سوائے اس کے دہکتا ہوا الاؤ ہے درود کاشفِ ہر کَرب ہے بَہ نصِّ حدیث ہے کیا بلا یہ بلا ؟ کون سا دباؤ ہے ؟ لَبان و […]

حکم ہے عالَم کو دیوانے کا دیوانہ رہے

ان سے جو بیگانہ ہے ، یہ اس سے بیگانہ رہے ’’ اِنَّمَا یَعمُر ‘‘ کا جلوہ یوں حسینانہ رہے ‘‘ مسجدیں آباد ہوں ، ویران بت خانہ رہے ‘‘ حکمِ ربیّ ہے یہاں ” لاَ تَرفَعُو اَصوَاتَکُم” روضۂِ شہ پر تنفُّس بھی عدیمانہ رہے میں سمجھتا ہوں کہ عجز و انکساری نعت ہے حرف […]

جب آنکھ عشق میں نَم ہو تو نعت ہوتی ہے

فراقِ شاہ کا غم ہو تو نعت ہوتی ہے ہُجومِ فیضِ اَتَم ہو تو نعت ہوتی ہے جو فنّ و عشق میں دَم ہو تو نعت ہوتی ہے ہو ذوقِ حضرتِ حسّان و کعب ، ،سوزِ بلال مدد پہ دستِ نِعَم ہو تو نعت ہوتی ہے لِحاظِ شرع بھی لازم ہے ، اور اس کےلیے […]