سب اندھیروں کو مٹانے کے لیے آپ آئے

مہر ذروں کو بنانے کے لیے آپ آئے یا نبی ! بادِ شفاعت سے گنہگاروں کے دامنِ تر کو سُکھانے کے لیے آپ آئے نارِ آلام و مصائب سے جَلے لوگوں کو باغِ فرحت میں بسانے کے لیے آپ آئے آقا پیدل ہے تو ناقہ پہ ہے موجود غلام یوں مساوات سکھانے کے لیے آپ […]

گلاب ، چاند ، شہنشہ ، اِمام کیا کیا ہے ؟

مِرے حضور کا اِک اِک غلام کیا کیا ہے ؟ تمہارے قدّ و دہَن اور زُلف کیا کہنا کہ جن کی شاں میں الف ، میم ، لام کیا کیا ہے ؟ مِلا جو تیرے غلاموں کو ، ہے وَرائے شُمار اَماں عذاب سے ، کوثر کا جام کیا کیا ہے ؟ لَبان و عارِض […]

محمد شکیل اوج کا یومِ وفات

آج معروف مصنف، ماہر رضویات اور نامور عالم دین پروفیسر محمد شکیل اوج کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: 1 جنوری 1960ء – وفات: 18 ستمبر 2014ء) —— محمد شکیل اوج جامعہ کراچی کے پروفیسر، 15 کتب کے مصنف، ماہر رضویات اور نامور عالم دین تھے۔ آپ نے قرآن مجید کے آٹھ منتخب اردو تراجم […]

مختار صدیقی کا یوم وفات

آج معروف شاعر، نقاد، مترجم اور براڈکاسٹر مختار صدیقی کا یومِ وفات ہے (پیدائش: یکم مارچ، 1917ء – وفات: 18 ستمبر، 1972ء) —— مختار صدیقی یکم مارچ، 1917ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام مختار الحق صدیقی تھا۔ انہوں نے تعلیمی زندگی کے مدارج گوجرانوالہ اور لاہور میں طے کیے اور ایم […]

نوح ناروی کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر، داغ دہلوی کے جانشین نوح ناروی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 18 ستمبر 1879ء – وفات: 10 اکتوبر 1962ء) —— نوح ناروی ایک مشہور کہنہ مشق شاعر اور داغ دہلوی کے جانشین تھے۔ ان کی ولادت بھارت کی ریاست اترپردیش، رائے بریلی ضلع، سلون تحصیل کے بھوانی پور گاؤں میں ہوئی، جو […]

اِک ترے نام کا اِرقام رسول عربی

سب بناتا ہے مِرے کام رسول عربی مُلک ہے آپ کا مادام رسول عربی حسن ہے بندۂِ بے دام رسول عربی اللہ اللہ ترے حرفِ یقیں بخش کا نور مٹ گئی ظلمتِ اوہام رسول عربی حرمِ قربِ خدا کو چلے ،ہم باندھے ہوئے تیری تمدیح کا احرام رسول عربی سبز خورشید کے محتاج رہیں گے […]

تابع ہے تِرا رستۂِ فردوس کا راہی ، اے آمِر و ناہی !

سرکار کے دو مبارک اسماء ” آمِر(حکم دینے والا) ” اور "نَاہی(منع فرمانے والا)” کو ایک ساتھ بطور ردیف صنعتِ مستزاد میں نعت : تابع ہے تِرا رستۂِ فردوس کا راہی ، اے آمِر و ناہی ! مُنکِر ہے تِرے حُکم کا مَحصورِ تباہی ،اے آمِر و ناہی ! ہے ہاتھ تِرا دستِ خدا ، […]

اے جانِ ردائف ! دلِ انواعِ قوافی !

تاسیسِ بلاغت ہے ترا گفتۂِ صافی جب تیرا غضب رب کا غضب ہے ، تو یقیناً ہے عفوِ خداوند شہا ! تیری معافی تقلید تری مُثبِتِ معراجِ بشر ہے تعلیم تری خوئے بہیمانہ کی نافی کیا اوجِ تفقہ ترے بندوں کا ہے شاہا! شامی ہے کوئی ، کوئی رضا کوئی قَرافی ہر عیب سے روکا […]

تسکینِ مساکیں ہے تِری شانِ کریمی

تالیفِ یَتَامٰی ہے تِری دُرِّ یتیمی معراج کے دولہا کے لبِ قدس کے آگے کیا چیز مسیحائی ہے ، کیا شانِ کلیمی ہونا ہے تِرا باعثِ تردیدِ عذابات گھیرے ہے دو عالم کو تِری شانِ رحیمی کس واسطے ہے فرحتِ میلاد پہ جھگڑا ؟ جب یہ ہے مسلّم کہ ہیں وہ فضلِ عمیمی تملیکِ ممالیکِ […]

تحسین فراقی کا یومِ پیدائش

آج ممتاز نقاد‘ ادیب‘ محقق‘ شاعر‘ مترجم اور استاد ڈاکٹر تحسین فراقی کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 17 ستمبر 1950ء) —— ڈاکٹر تحسین فراقی از اسلم لودھی —— ڈاکٹر تحسین فراقی بہت ہی شفیق‘ نیک سیرت اور محبت کرنے والے انسان ہیں۔ مجھے ان سے ملاقات کا بارہا مرتبہ شرف حاصل ہوا لیکن ہر […]