امت پہ ترا ہے یہ احسان ابُو طالب

تُو ماہِ رسالت کا نگہبان ابُو طالب سب عمر لگائی ہے آقا کی حفاظت میں راضی لو ہوا تجھ سے رحمان ابُو طالب احمد کے وسیلہ سے مانگی ہے دعا تُو نے کامل ہے ترا بے شک ایمان ابو طالب حیدر کے ہیں بابا تو حسنین کے دادا ہیں اللہ نے دی تجھ کو یہ […]

اے مدینے کے تاجدار سلام

اے غریبوں کے غم گسار سلام آ کے قدسی مزارِ اقدس پر پیش کرتے ہیں نور بار سلام ان کے عاشق کھڑے مواجہ پر پیش کرتے ہیں شان دار سلام اذن ملتا رہے حضوری کا عرض کرنا ہے بار بار سلام پیشِ جالی جو لب نہیں کھلتے آنکھیں کہتی ہیں اشکبار سلام سر جھکائے ہوئے […]

ہے ساری کائنات میں طیبہ نگر حسیں

پیارے نبی کے شہر کے دیوار و در حسیں گُزرے جہاں جہاں سے بھی سرکارِ دو جہاں مہکی ہوئی ہے اب تک ہر راہ گزر حسیں جُھک کر سلام کرتے تھے آقا کریم کو آتے تھے جتنے راستے میں سب شجر حسیں گوشے ہیں نُور و نُور اور جَگمگ فضا ہوئی اُس شہرِ نور بار […]

کیا خوب حاضری کے یہ امکان ہو گئے

پھر سے مدینہ پاک کے مہمان ہو گئے کتنے کٹھن تھے راستے چارہ نہ تھا کوئی ان کی نظر ہوئی ہے تو آسان ہو گئے تحفے دُرود کے لیے قدموں میں آ گئے ایسے کُھلے نصیب کہ حیران ہو گئے حاصل ہوئی جو دولتِ دیدار یوں لگا بن کر بھکاری آئے تھے سلطان ہو گئے […]

عشقِ احمد کا دیا دل میں جلائے رکھوں

ہر گھڑی ذکر کی محفل بھی سجائے رکھوں کاش قدموں میں بلا لیں مجھے سرکارِ جہاں پھر اسی در پہ جبیں اپنی جُھکائے رکھوں باغِ طیبہ سے چنوں روز ثنا کی کلیاں خود کو بس نعت نگاری میں لگائے رکھوں سبز گنبد کے تلے شام و سحر بیٹھی رہوں دل حرم پاک کے جلووں سے […]

ہوا ہے نعت کا روشن دیا مدینے سے

ملا ہے فیض مجھے بے بہا مدینے سے کبھی جو ہجرمیں سرکار کو پکارا ہے کرم کی آئی ہے ٹھنڈی ہوا مدینے سے جو نامِ سیدِ والا کا ورد کرتی ہوں تو گھیر لیتی ہے آ کر ضیا مدینے سے خدا کا شکر کہ حسرت رہی نہ دنیا کی ہوئی ہے مجھ پہ کچھ ایسی […]

احسان مجھ پہ ہے مرے خیر الانام کا

اپنے کرم سے بھر دیا دامن غلام کا آقا کی ذات پاک سے یوں رابطہ رہے کرتی ہوں پیش تحفہ دروُدو سلام کا اک روشنی سی ہو گئی خوشبو کے ساتھ ساتھ چھیڑا ہے ذکر کس نے یہ بطحا کی شام کا کتنی حسین ہو گئی ہے زندگی مری ہے ورد میرے لب پہ محمد […]

آقائے دو جہاں مرے سرکار آپ ہیں

اور سارے انبیا کے بھی سردار آپ ہیں جُود و کرم ہے آپ کا اُمت پہ بے کراں مجبور و بے کسوں کے جو غم خوار آپ ہیں شمس و قمر ، نجوم میں ہے آپ کی ضیا اس روشنی کا منبعٔ انوار آپ ہیں مشرک بھی آپ کو ہی کہیں صادق و امیں بے […]

کلیم عثمانی کا یومِ وفات

آج اردو کے ممتاز شاعر اور ملی و فلمی نغمہ نگار کلیم عثمانی کا یومِ وفات ہے۔ (پیدائش: 28 فروری، 1928ء – وفات: 28 اگست، 2000ء) —— اردو کے ممتاز شاعر اور ملی و فلمی نغمہ نگار کلیم عثمانی کی تاریخ پیدائش 28 فروری 1928ء ہے۔ کلیم عثمانی کا اصل نام احتشام الٰہی تھا اور […]

فراق گورکھپوری کا یوم پیدائش

آج معروف مصنف، شاعر اور نقاد فراق گورکھپوری کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 28 اگست 1896ء– وفات: 3 مارچ 1982ء) —— فراق گورکھپوری مصنف، ادیب، نقاد اور شاعر تھے۔ اُن کا شمار بیسویں صدی کے اردو زبان کے صفِ اول کے شعرا میں ہوتا تھا۔ ان کا اصل نام رگھو پتی سہائے تھا۔ جدید شاعری […]