یا رب ترے حبیب کی ہر دم ثنا کروں

تیرے کرم کا ساتھ ہو یہ ہی دعا کروں دل میں ولائے سیدِ لولاک ہو بسی ہر سانس سے میں وردِ صلِ علیٰ کروں میرے دیارِ دل کی بھی ہو ختم تیرگی عشقِ رسولِ پاک سے روشن دیا کروں لب پر درود پاک کے نغمات ہوں رواں کچھ اس طرح سے میں بھی تو خود […]

ولائے سیّدِ سادات کانِ رحمت ہے

’’حضور آپ کا اسوہ جہانِ رحمت ہے‘‘ ثنا کے پھول وہیں سے میں روز چنتی ہوں بہت حسین ترا گلستانِ رحمت ہے سنیں حرم میں رسیلے سے میٹھے لہجے میں وہی تو لحنِ بلالی اذانِ رحمت ہے جہاں سے نُورِ ہدایت کی روشنی پُھوٹی وہ شان والی حرا ہی نشانِ رحمت ہے ہے شہرِ طیبہ […]

زندگی کا قرینہ ملا آپ سے

نعت کا بھی خزینہ ملا آپ سے دل کی تاریکیوں میں ضیا آ گئی ایک روشن ہوا ہے دیا آپ سے دور طیبہ سے رہ کر بھی دوُری نہیں رابطہ میری جاں کا ہوا آپ سے میرے گلشن سے خوشبو ہے آنے لگی جب سے مہکا پسینہ ملا آپ سے جس طرف سے سواری گزرتی […]

محمد نام اس دل میں جڑا مثلِ نگینہ ہے

اسی کا ورد کرتی ہوں یہی میرا خزینہ ہے سدا ملتی ہی رہتی ہے مجھے خیرات جلووں کی انہی کے نوُر سے روشن نظر کا آبگینہ ہے تصور میں ہمیشہ سامنے ہے والضحیٰ چہرہ حقیقت میں بھی تو دیکھوں مری حسرت دیرینہ ہے درودِ پاک کی محفل سجا کر نعت کہتی ہوں خوشا قسمت یہی […]

ہر لمحہ خیالوں میں مدینے کی فضا ہے

جینے کا سہارا مِرے آقا کی ثنا ہے ہونٹوں پہ سجائی ہیں مناجات کی کلیاں آنکھوں میں بسی گنبدِ خضرٰی کی ضیا ہے مدحت میں جو بُنتی ہوں مَیں اشعار کی لڑیاں سب کچھ یہ مِرے شاہِ دوعالم کی عطا ہے پھیلی ہے گُلابوں کی مہک گوشۂ دل میں سانسوں میں رواں ذکرِ نبی اور […]

قمر جمیل کا یوم وفات

آج معروف شاعر، نقاد اور ادیب قمر جمیل کا یوم وفات ہے (پیدائش: 10 مئی، 1927ء – وفات: 27 اگست، 2000ء) —— نام قمر احمد فاروقی اور تخلص جمیل تھا۔۱۰؍ مئی ۱۹۲۷ء کو حیدرآباد(دکن) میں پید اہوئے ۔ان کا آبائی وطن سکندرپور، ضلع بلیا (یوپی) ہے۔الہ آباد سے انٹر اور عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد سے بی […]

طالب جوہری کا یومِ پیدائش

آج پاکستان کے معروف مسلم اسکالر، شاعر، مؤرخ اور فلسفی علامہ طالب جوہری کا یومِ پیدائش ہے (پیدائش: 27 اگست 1939ء – وفات: 22 جون 2020ء) —— علامہ طالب جوہری ادبی تنظیم قافلہ کے خصوصی پڑاؤ میں —— آیت اللہ حضرت علامہ طالب جوہری ایک زندہ شخصیت کا تابندہ نام ہے۔ وہ علم کاایک جہان […]

ڈاکٹر جعفر بلوچ کا یوم وفات

آج ممتاز شاعر، معلم، نقاد، محقق اور ماہرِ اقبالیات ڈاکٹر جعفر بلوچ کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 27 جنوری، 1947ء- وفات: 27 اگست، 2008ء) —— ڈاکٹر جعفر بلوچ 27 جنوری 1947ء کو ضلع لیہ، موجودہ پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام غلام جعفر تھا۔ ڈاکٹر جعفر بلوچ تدریس کے شعبہ سے وابستہ تھے […]

قابل اجمیری کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر قابل اجمیری کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 27 اگست 1931ء – وفات: 3 اکتوبر 1962ء) —— قابل اجمیری : دشت غربت کا شاعر از عطا محمد تبسم —— قابل اجمیری، کیسا نابغہ تھا، کیا بے مثل شاعر، اس کے شعر دل پر اثر کرتے ہیں۔ قابل اجمیری تقسیم کے بعد کراچی آ […]

عبیر ابوذری کا یومِ پیدائش

آج اردو اور پنجابی کے معروف مزاحیہ شاعر جناب عبیر ابوذری کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 27 اگست 1914ء – وفات: 7 دسمبر 1997ء) —— عبیر ابوذری مزاحیہ شاعری کے بے تاج بادشاہ تھے جو آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ آپ کا اصل نام شیخ عبد الرشید تھا۔ وہ 1914ء میں جنڈیالہ […]