مِل جائے مدینے کی فضا اِتنا کرم ہو

مقبول ہو میری یہ دُعا اِتنا کرم ہو سرکار کی چوکھٹ پہ جبیں میری جُھکی ہو سُن لیں وہ میرے دل کی صدا اتنا کرم ہو اشکوں کی روانی ہو تو خاموش رہیں لب سانسیں ہوں میری محوِ ثنا اِتنا کرم ہو ہو جائے زیارت مُجھے سُلطانِ اُمم کی مانگوں میں یہی ایک دُعا اِتنا […]

دل میں سرکار کی یادوں کو بسائے رکھا

خود کو بس نعت نگاری میں لگائے رکھا آپ کے نوُر سے ملتی رہی خامے کو ضیا اِک دیا آپ کی مدحت کا جلائے رکھا نامِ احمد کے سوا کچھ نہیں بھاتا مجھ کو بس اسی نام کو اس دل میں چُھپائے رکھا آپ آئیں گے کسی روز مرے گھر آقا اپنی پلکوں کو سرِ […]

چل پڑے ہیں سوئے طیبہ خود کو مہکائے ہوئے

آج ہم اپنے مقدر پر ہیں اترائے ہوئے یوں تو اس قابل نہیں پر ہے کرم سرکار کا اُن کی چوکھٹ مِل گئی ہم فیض ہیں پائے ہوئے اَب تو لگتا ہے کہ ہو جائے گی بارش نور کی بھیگی بھیگی ہے فضا بادل بھی ہیں چھائے ہوئے جوش میں آ جائے اَب دریائے رحمت […]

نبی کی یاد میں خود کو بُھلائے بیٹھے ہیں

اِنہی کی ذات سے بس لَو لگائے بیٹھے ہیں تصورات میں ہر دم انہی کے ہیں جلوے انہی کے ذکر کی محفل سجائے بیٹھے ہیں کبھی تو وصل کی شب ہوگی آپ کی آمد اسی اُمید پہ خود کو جگائے بیٹھے ہیں گزر تو ہو گا کسی رہ گزر سے آقا کا ہر ایک راہ […]

کونین میں ہے سیـدِ ابرار کی رونق

سرکار کے ہونے سے ہے سنسار کی رونق جگمگ ہیں فلک پر جو قمر اور ستارے بخشی ہے انہیں آپ نے انوار کی رونق کس درجہ حسیں کوئے نبی کے ہیں نظارے ہے دل کا سکوں گنبد و مینار کی رونق وہ جالی سنہری وہ حسیں منبر و محراب کرنوں سے مزین در و دیوار […]

حَسیں دیار سے نکلوں تو کوئی بات کروں

حرا کے غار سے نکلوں تو کوئی بات کروں کرم ہوا ہے ، نہیں کوئی بھی خزاں باقی مَیں اس بہار سے نکلوں تو کوئی بات کروں ہوں اِس جگہ پہ جہاں کھوٹے سکے چلتے ہیں مَیں کاروبار سے نکلوں تو کوئی بات کروں زہے نصیب کہ پایا ہے جس کو طیبہ میں مَیں اس […]

ظفر نیازی کا یوم پیدائش

آج بزرگ دانشور، فلسفی شاعر اور طرح دار نثر نگار ظفر نیازی کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 25 اگست 1946ء – وفات: 25 نومبر 2017ء) —— بزرگ دانشور اور گوشہ نشین فلسفی شاعر اور طرح دار نثر نگار ظفر نیازی اسلام آباد چھوڑ کر عدم آباد جا بسے۔ زمانہ قدیم کے داستان گوؤں کا شکوہ […]

اے حمید کا یوم پیدائش

آج اردو ادب کے مایہ ناز افسانہ نگار، ناول نگار، صحافی اور براڈ کاسٹر اے حمید کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 25 اگست 1928ء- وفات: 29 اپریل 2011ء) —— اے حمید ۔ پھولوں، تتلیوں اور خوشبوں کے تعاقب میں ہم سے دور جاتا مصنف از راشد اشرف —— کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ انسان […]

احمد فراز کا یومِ وفات

آج ممتاز شاعر احمد فراز کا یومِ وفات ہے ۔ ( یوم پیدائش 12 جنوری، 1931ء – یوم وفات 25 اگست، 2008ء) —— احمد فراز کوہاٹ پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید احمد شاہ ‘ تھا۔ اردو اور فارسی میں ایم اے کیا۔ ایڈورڈ کالج ( پشاور ) میں تعلیم کے دوران […]

مخدوم محی الدین کا یومِ وفات

آج ممتاز شاعر مخدوم محی الدین کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: 4 فروری، 1908ء- وفات: 25 اگست، 1969ء) —— مخدوم محی الدین : فن اور شخصیت کے آئینے میں ، رؤف خلش —— مخدوم محی الدین کا نام ایک انقلابی اُردو شاعر اور ایک سیاسی رہنما دونوں حیثیتوں سے ممتاز اور نمایاں ہے۔ اگر […]