سارے نبیوں کے سردار میرے نبی

غم زدوں کے ہیں غم خوار میرے نبی مہر و مہ اور تاروں کو بھی مل گئے آپ کے رخ کے انوار میرے نبی آپ کی مثل کوئی بھی آیا نہیں آپ خالق کے شہکار میرے نبی آپ کے ذکر سے روح فرحاں ہوئی ہو گیا دل بھی سرشار میرے نبی کاش طیبہ سے آئے […]

کر دیا رب نے عطا رزقِ سخن نعت ہوئی

ہو گئے راضی مرے شاہِ زمن نعت ہوئی گلشنِ طیبہ سے چن لی ہیں ثنا کی کلیاں کھل اٹھا جب مرے سینے میں چمن نعت ہوئی چاند راتوں کو ملی آپ کے چہرے سے ضیا سج گیا نور سے جب نیل گگن نعت ہوئی دل کی حسرت ہے ثنا کرتی رہوں شام و سحر اوجِ […]

نعت جب تحریر کی الفاظ تارے بن گئے

پھر مرے اشعار بخشش کے سہارے بن گئے پیش کیں جب آپ کو صلِ علیٰ کی ڈالیاں خوبصورت میری آنکھوں میں نظارے بن گئے دیکھتی ہی رہ گئیں حسرت سے ساری دائیاں جب مرے آقا حلیمہ کے دلارے بن گئے جب امامت کے لیے اقصیٰ میں آئے مصطفیٰ مقتدی پھر انبیا سارے کے سارے بن […]

میرے ہونٹوں پر ثنا ہے احمدِ مختار کی

ہو گئی چشمِ کرم مجھ پر شہِ ابرار کی نعت کے صدقے ملی ہیں دو جہاں کی نعمتیں اور تو اوقات کیا تھی میری اوگن ہار کی روشنی سے بھرگئی ہیں زندگی کی ساعتیں جب سے دیکھی ہے ضیا اس مہبطِ انوار کی شہرِ بطحا کی ہواؤں سے ہوئی ہے دوستی مشک دے جاتی ہیں […]

مدحت سرائیاں ہوں جو دل کے دیار میں

سرکار جلوہ گر ہوں پھر اس لالہ زار میں جب سے نبی کی یاد کو دل میں بسا لیا رہتی ہوں لمحہ لمحہ کرم کے حصار میں کرتی ہوں پیش آ پ کو گجرے درود کے اور آ گئی ہوں نور کی اک آبشار میں یارب مدینے پاک میں رہنا نصیب ہو میرا بھی گھر […]

اشرف علی تھانوی کا یومِ پیدائش

آج معروف بھارتی دیوبندی حنفی عالم، صوفی اور مصنف مولانا اشرف علی تھانوی کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 19 اگست 1863ء – وفات: 20 جولائی 1943ء) —— محترم عالم، فقیہ وقت مولانا اشرف علی بن عبدالحق حنفی تھانوی بڑے ممتاز و اعظم، اپنی فضیلت اور بزرگی میں مشہور تھے۔ آپ کی پیدائش ۵ربیع الآخر […]

گیان چند جین کا یوم وفات

آج معروف ادیب، نقاد اور ماہرِ لسانیات گیان چند جین کا یوم وفات ہے ۔ (پیدائش: 19 ستمبر 1923ء – وفات: 19 اگست 2007ء) —— گیان چند جین کا وطن سیوہارہ، ضلع بجنور، یوپی ہے۔ یہ مذہبی اعتبار سے جین ہیں اور ان کی ذات اگروال۔ ان کے والد بحال سنگھ تھے۔ گیان چند نے […]

جاں نثار اختر کا یوم وفات

آج معروف شاعر اور گیت کار جاں نثار اختر کا یوم وفات ہے۔ (ولادت: 18 فروری 1914ء – وفات: 19 اگست 1976ء) —— مشہور اردو شاعر اور گیت کار جاں نثار اختر 18 فروری 1914 کو بھارت کے شہر گوالیار (مدھیہ پردیش) میں پیدا ہوئے۔ بیسویں صدی کے عظیم اردو غزل اور نظم گو شاعروں […]

چشمِ کرم حضور کی فیضانِ نعت ہے

رزقِ سخن ملا ہے یہ احسانِ نعت ہے ترقیمِ نعت سے ہوئے الفاظ نور نور اور جگمگا اُٹھا مرا دیوانِ نعت ہے مدحت کے پھول بے بہا دامن میں آگئے کتنا بڑا نبی کا گلستانِ نعت ہے کچھ سسکیاں ہیں اشک ہیں کچھ درد اور درود اتنا سا میرے پاس بھی سامانِ نعت ہے عشقِ […]

ہے دعا میری مدینے کا سفر ہو جائے

ہجر کی رات کٹے اور سحر ہو جائے کاش آ جائیں وہ گھڑیاں کہ بلا لیں آقا زندگی آپ کی چوکھٹ پہ بسر ہو جائے فرطِ جذبات سے چوموں وہ سنہری جالی میری قسمت میں بھی یہ لمحہ اگر ہو جائے جس گھڑی پیش کروں ان کو درود اور سلام اس گھڑی ناز پہ ان […]