حضور مجھ کو بھی بلوائیے خدا کے لئے

مرا نصیب بھی چمکائیے خدا کے لئے حضور آپ کے دم سے ہے چراغاں ہرسُو مجھے بھی راستہ دکھلائیے خدا کے لئے حضور ایک بھکاری ہوں بے ادب حاضر قبول مجھ کو بھی فرمائیے خدا کے لئے ہیں آپ رب کے خزانوں کو بانٹنے والے متاعِ سوز تو دے جائیے خدا کے لئے درِ حضور […]

سارے عالم پہ مہربان حضور

ہوں کبھی میرے بھی مہمان حضور رب کے قرآن کا وہ سرنامہ میری مدحت کی آن بان حضور عزتیں آج بھی اُن کا صدقہ روزِ محشر کی بھی ہیں شان حضور حالتِ زار پہ کریں گے کرم اُمتوں کے ہیں نگہبان حضور مجھ گنہگار کو چھڑا لیں گے رب کی رحمت کے راز دان حضور […]

رب نے جس کی مانی ہے تم اس نبی کو مان لو

وہ ہیں محبوبِ خدا اِس برتری کو مان لو تا ابد ختمِ نبوت کا ہے سہرا اُن کے سر دنیا والو اس نبیِ آخری کو مان لو ان کا ہے اسمِ مبارک ہر اندھیرے میں ضیا تم بھی اس رعنائی کو اس روشنی کو مان لو ایک پہلو سیرتِ سرکار کا یہ بھی تو ہے […]

کبھی دردو سوز بن کر کبھی اشک بن کے آئے

تری مہربانیاں ہوں تو یہ دل قرار پائے تری یاد رونقِ جاں ترا ذکر روحِ ایماں یہی نُور تیرگی میں مجھے راستہ دکھائے یہی کیف میرے اندر اِسی زُعم پہ ہوں نازاں میں جھُکا ہوں تیرے در پہ مجھے کون اب جھکائے وہی جانِ عالمیں ہی مقصودِ زندگی ہیں دل میں کسی کی چاہت اب […]

حسن عسکری عابدی کا یومِ پیدائش

آج معروف شاعر حسن عسکری عابدی کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 7 جولائی 1929ء – وفات: 6 ستمبر 2005ء) —— حسن عابدی کا پورا نام سید حسن عسکری عابدی تھا اور وہ 7 جولائی 1929ء کو قصبہ ظفر آباد، ضلع جون پور (بھارت) میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اعظم گڑھ اور الہ آباد میں […]

خاطر غزنوی کا یوم وفات

آج معروف شاعر خاطر غزنوی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 25 نومبر، 1925ء – وفات: 7 جولائی، 2008ء) —— پروفیسر خاطر غزنوی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو اور ہندکو کے ممتاز شاعر، ادیب، نقاد، پشاور یونیورسٹی کے استاد اور اکادمی ادبیات پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل تھے۔ خاطر غزنوی 25 نومبر، 1925ء کو اس […]

حافظ لدھیانوی کا یومِ پیدائش

آج معروف نعت گو شاعر حافظ لدھیانوی کا یومِ پیدائش ہے (پیدائش: 7 جولائی 1920ء — وفات: 16 اکتوبر 1999ء) —— حافظ لدھیانوی ، دنیائے حمد و نعت کا روشن ستارہ از ڈاکٹر اظہار احمد گلزار —— ممتاز نعت گو شاعر ، ادیب ، سفرنامہ نگار اور عظیم رجحان ساز تخلیق کار جناب حافظ لدھیانوی […]

ریحان اعظمی کا یومِ پیدائش

آج معروف شاعرِ اہلِ بیت ڈاکٹر ریحان اعظمی کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 7 جولائی 1958ء – وفات: 26 جنوری 2021ء) —— ڈاکٹر ریحان اعظمی 7 جولائی 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ، انتقال کے وقت ان کی عمر 63 برس تھی۔ ڈاکٹر ریحان اعظمی نے 1974ء میں باقاعدہ شاعری کا آغازکیا اورایک […]

بابِ شاہِ عرب ہے چلے آئیے

یہ جھجک بے سبب ہے چلے آئیے پَرفشاں ہے یہاں رحمتِ کرِدگار جو بھی دل میں طلب ہے چلے آئیے رحمت و عافیت دلکشی بخششیں یاں انوکھی ہی چھب ہے چلے آئیے کہہ رہی ہے فضائے حرم مرحبا تم پہ احسانِ رب ہے چلے آئیے یاد کرکے گناہوں کو کیوں رُک گئے دِل اگر بااَدب […]

جوارِ زندگی میں بھی تری خوشبو مہکتی ہے ترے دم سے اُجالا ہے

جوازِ زندگی کے لب پہ بھی تیری ہی باتیں ہیں فقط تیرا حوالہ ہے ہدایت کیلئے رب نے بتایا ہے جو انساں کو تمہارا ہے درِ اقدس تمہی ہو سرورق اس کا جبینِ علم پہ جس نے لکھا جو بھی مقالہ ہے ترے آنے سے پہلے ظلمتوں کا دور تھا ہر سو فقط وحشت کا […]