میری آنکھوں میں بسا ہے آج بھی بابُ السّلام

کُو بہ کُو پھیلا رہا ہے روشنی بابُ السّلام مسجدِ آقا میں مغرب کی طرف موجود ہے آیتوں سے ہے مزّین خوش خطی بابُ السّلام جب مواجے کی طرف آتے ہیں اس کی سمت سے بس اُسی دم دیکھ آتے ہیں سبھی بابُ السّلام اللہ اللہ ہر زمانے میں نرالی شان سے دے رہا ہے […]

حق تعالیٰ ہی نے بخشا نعت کہنے کا شعور

ورنہ میری کیا حقیقت اور میرا کیا شعور آپ جب آئے چراغِ آگہی روشن ہوئے آپ کی آمد نہیں ہوتی تو کیا آتا شعور جا بہ جا سرکار کے جلوے ہی جلوے دیکھیے دل کی آنکھیں چاہئیں کیسا شعور و لاشعور آپ کے آنے سے پہلے بے شعوری عام تھی آپ کی آمد سے انساں […]

ذکر صَلِّ علیٰ ہے بپا جا بہ جا

میرے آقا کا ہے تذکرہ جا بہ جا وقت کیسا بھی دنیا میں آیا مگر نعت کا دور چلتا رہا جا بہ جا جس طرف دیکھیے جس طرف جایئے مصطفیٰ کی ہے مدح و ثناء جا بہ جا اُن کے در سے فقیروں کو شاہی ملی اُن کی دیکھی ہے شانِ عطا جا بہ جا […]

سیّدِ والا کا رُتبہ ہے عظیم

اُن کا پیارا پیارا روضہ ہے عظیم خود ہی نقّاشِ ازل نے کہہ دیا میرے پیارے تیرا نقشہ ہے عظیم رحمۃ للعالمیں کا شہر ہے اس لیے شہرِ مدینہ ہے عظیم مصطفیٰ آرام فرما ہیں جہاں اُس زمیں کا چپہ چپہ ہے عظیم سر سے پا تک نور کا ہے سلسلہ با خدا آقا کا […]

عزیز بگھروی کا یومِ پیدائش

آج معروف شاعر عزیز بگھروی کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 23 جون 1932ء – وفات: 24 اکتوبر 2004ء) —— عزیز بگھروی کا پورا نام عزیز احمد اور قلمی نام عزیز بگھروی تھا۔ وہ مظفر نگر (یوپی) کے ایک قصبہ بگھرہ میں ۲۳؍جون ۱۹۳۲ء کو پیدا ہوئے۔ علی گڑھ سے بی اے، بی ایڈ کیا […]

وہی ہیں رہبرِ اعظم بہ ہر صورت بہ ہر عنواں

وہی ہیں ہادیٔ اکرم بہ ہر صورت بہ ہر عنواں اُنہی کے دم قدم سے ہے جہاں کی بزم نورانی وہی ہیں رحمتِ عالم بہ ہر صورت بہ ہر عنواں درودوں کی صدائیں آرہی ہیں چار جانب سے ہے ذکرِ مصطفیٰ پیہم بہ ہر صورت بہ ہر عنواں نبی کے تذکرے کو ہی دوائے عاشقاں […]

ہے یہ آقا کی عنایت، ہم کہاں طیبہ کہاں

حاضری کی دی اجازت، ہم کہاں طیبہ کہاں نہ کوئی زادِ سفر تھا نہ کوئی حُسنِ عمل پھر بھی کر آئے زیارت، ہم کہاں طیبہ کہاں طیبۂ اقدس میں آکر راز یہ دل پر کُھلا ہے یہ طیبہ مثلِ جنّت، ہم کہاں طیبہ کہاں نعت گوئی کی سعادت نے ہمیں پہنچا دیا ورنہ تھی ہم […]

علی احمد جلیلی کا یوم پیدائش

آج معروف کلاسیکی شاعر جلیل مانک پوری کے بیٹے معروف شاعر علی احمد جلیلی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 22 جون 1921ء – وفات: 13 اپریل 2005ء) —— نام علی احمد ، قلمی نام : علی احمد جلیلیؔ، تعلیم : پی ایچ ڈی ، تلمیذ : فصاحت جنگ جلیلؔ مانک پوری، شعری مجموعے : ’’لہو […]

عبید اللہ بیگ کا یوم وفات

آج ٹیلی وژن کے مشہور پروگرام "کسوٹی” سے شہرت حاصل کرنے والے نامور دانشور ،ادیب،کالم نگار اور ماہر میڈیا عبید اللہ بیگ کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 1 اکتوبر 1936ء – وفات: 22 جون 2012ء) —— عبید اللہ بیگ ، پاکستان کے صوبے سندھ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک معروف دانشور، اردو ادیب، […]

جو بھی کرتے ہیں درِ خیرالبشر کا احترام

دل میں رکھتے ہیں بہت طیبہ نگر کا احترام حمدِ رب، نعتِ نبی ہر دم رہے وردِ زباں یوں ہو مکّے اور مدینے کے سفر کا احترام دست بستہ چشمِ نم سے حاضری دے آئے ہیں اس طرح ہم نے کیا آقا کے گھر کا احترام جو مدینہ دیکھ آئے اُن کی آنکھیں چوم لیں […]