انوار کی برسات ہوئی اہل زمیں پر

محبوب و محب دونوں ملے عرش بریں پر بے مثل ہیں تخلیق میں کیا شان ہے ان کی ثانی ہے کہاں آپ کا اس روئے زمیں پر تصدیقِ شبِِ اسریٰ پہ قرباں میں ابو بکرؓ ہے رشک زمانے کو ترے صدق و یقیں پر جنت ہے زمیں پر میرے آقا تیرا مسکن نسبت کو تری […]

پکارنا نہیں مشکل میں کبریا کے سوا

ہمارے بس میں ہے کیا اُس سے التجا کے سوا کرم کرم مرے مالک گناہگارہوں میں نہیں ہے بس میں مرے کچھ فقط دعا کے سوا نہیں ہے کوئی خطاکار وارثی کی طلب بس ایک دیدِ رخِ پاکِ مصطفی کے سوا

آپ کے در کا جو سوالی ہو

کیسے ممکن ہے ہاتھ خالی ہو حاضری کا شرف ہو ایسا عطا میری پلکیں ہوں ان کی جالی ہو سر نگوں ہیں تمہارے در پہ سبھی غالبؔ ، اقبالؔ ہو یا حالیؔ ہو کوئے آقا اگر نصیب میں ہو اپنی قسمت بھی کتنی عالی ہو وارثیؔ حاضری ہو ایسے وہاں ان کا در اور تو […]

رضی اختر شوق کا یومِ پیدائش

آج ریڈیو پاکستان کے ایک معتبر پروڈیوسر اور ڈرامے کی توانا آواز اور اردو کے معروف شاعر رضی اختر شوق کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش:23 اپریل 1933ء – 22 جنوری 1999ء) —— ہم روح سفر ہیں ہمیں ناموں سے نہ پہچان کل اور کسی نام سے آجائیں گے ہم لوگ —— اس زبان زد […]

اگر کبھی ترے قدموں کی خاک ہو جاؤں

قسم خدا کی بہت تابناک ہو جاؤں جلا وہ آگ محبت کی میرے سینے میں خیالِ غیر جو آئے تو راکھ ہو جاؤں دکھا کچھ ایسی تجلّئ نور عاصی کو گناہگار گناہوں سے پاک ہو جاؤں جھلک سے نور کی چہرہ چمک اٹھے میرا زہے نصیب کہ میں تابناک ہو جاؤں دیارِ دل سے گزر […]

کرونا سے جہاں آزاد کر دے

خدا پِیرو جواں آزاد کر دے غلامی کر شہِ ہر دوسریٰ کی جو فکرِ دیگراں آزاد کر دے ادا کر رسمِ شبیریؓ کچھ ایسی کہ شمشیر و سناں آزاد کر دے بھروسہ کر خدائے لم یزل پر یہ تقلید بتاں آزاد کر دے مقید ہیں مسلمان آج جتنے خدائے مہرباں آزاد کر دے درِ محبوب […]

تیرے در پہ کریم حاضر ہوں

اے غفور الرحیم حاضر ہوں بوجھ عصیاں اگرچہ بھاری ہے تیری رحمت عظیم حاضر ہوں صدقے آقا کے بخش دے مجھ کو ہو پشیماں رجیم حاضر ہوں مغفرت کا عطا ہو پروانہ خندہ زن ہیں غنیم حاضر ہوں وارثیؔ اپنی مغفرت کے لیے کر کے عزم صمیم حاضر ہوں

ابو الجلال ندوی کا یوم پیدائش

آج معروف نقاد، ماہر لسانیات ، محقق ، اور ماہر سندھیات ابو الجلال ندوی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 22 اپریل، 1894ء – وفات: 14 اکتوبر 1984ء) —— ابو الجلال ندوی کی پیدائش 22 اپریل 1894ء میں چریاکوٹ، اعظم گڑھ، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم گاؤں کے مولوی الیاس اور اپنے والد […]

اشرف صبوحی کا یومِ وفات

آج ممتاز ادیب اشرف صبوحی کا یومِ وفات ہے۔ (پیدائش: 11 مئی، 1905ء- وفات: 22 اپریل، 1990ء) —— اشرف صبوحی ڈپٹی نذیر احمد دہلوی کے خانوادے سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے نامور ادیب، صحافی، افسانہ نگار اور مترجم تھے جو اپنی تصنیف "دلی کی چند عجیب ہستیاں” کی وجہ سے دنیائے اردو میں شہرت […]

تری ذات ہے پاک پروردگار

تری نعمتوں کا نہیں کچھ شمار ترے نام کی برکتیں ہیں سبھی تری شانِ اعلٰی بہت باوقار دلِ ناتواں نے سہے دکھ ہزار تو ہی دینے والا دلوں کو قرار کیا ہم کو محبوب اپنا عطا کریں کس طرح نعمتوں کا شمار یہ عاصی پریشاں غموں سے نڈھال گناہوں کا جس کے نہیں کچھ شمار […]