ان کا دنیا میں جو غلام ہوا

اس پہ رحمت کا التزام ہوا آمدِ مصطفےٰ سے عالم میں صنفِ نسواں کا احترام ہوا مل گئی نسبتِ نبی جس کو اونچا دنیا میں اس کا نام ہوا آپ کی ذاتِ پاک کے صدقے ماں کو حاصل بڑا مقام ہوا بربریت بھرے زمانے میں ہر جگہ امن کا نظام ہوا آپ کی نعت کے […]

کیا بتاؤں کہ قلم پر مرے کیا کیا اترا

ہاں زباں پر مری، نعتوں کا وظیفہ اترا کس طرح عرض کروں شانِ رسولِ اکرم ذہنِ افکار پہ مدحت کا سلیقہ اترا ایک دن پھر مجھے طیبہ سے بلاوا آئے سانس در سانس یہی ایک عریضہ اترا لفظ جوڑے ہیں جو الفت سے ثنا کی خاطر ان کی جانب سے بھی شفقت کا صحیفہ اترا […]

آپ سے آپ کی بس ایک نظر مانگتے ہیں

سبزِ گنبد کے مکیں اِک یہی زر مانگتے ہیں جس کی بینائی سے دیکھیں گے مدینے کی طرف اے نبی آپ سے ہم ایسی نظر مانگتے ہیں موت نے یوں بھی تو آنا ہے کسی دن ہم کو اس قضا کے لیے طیبہ کا نگر مانگتے ہیں نعت کہنے کا ملے اذن مدینے والے ہم […]

سیف الدین سیف کا یومِ پیدائش

آج پاکستان کے معروف شاعر اور نغمہ نگار سیف الدین سیف کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 20 مارچ، 1922ء – وفات: 12 جولائی، 1993ء) —— سیف الدین سیف 20 مارچ، 1922ء کو کوچۂ کشمیراں امرتسر، برطانوی ہندوستان کے ایک معزز اور ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ ان کے آباء و اجداد کشمیر سے ہجرت […]

شوکت صدیقی کا یوم پیدائش

آج معروف ناول نگار و افسانہ نگار شوکت صدیقی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 20 مارچ،1923ء – وفات: 18 دسمبر، 2006ء) —— شوکت صدیقی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے شہرۂ آفاق ناول و افسانہ نگار تھے جو اپنے ناول "خدا کی بستی” کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ شوکت صدیقی 20 مارچ، […]

خشونت سنگھ کا یوم وفات

آج مشہور ادیب، مصنف، کالم نگار، نقاد، تاریخ دان اور بیباک صحافی خشونت سنگھ کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 2 فروری 1915ء وفات : 20 مارچ 2014ء) —– خشونت سنگھ بھارت کے مشہور مصنف ، تاریخ دان اور نقاد تھے۔ ان کا پیدائشی نام خوشحال سنگھ تھا۔ وہ ایک قانون داں، صحافی اور سیاست دان […]

حضور چشمِ کرم ہو زوال برسا ہے

چہار سمت سے رنج و ملال برسا ہے زمینِ شعر پہ جب بھی خیال برسا ہے برائے نعت یہ کتنا کمال برسا ہے جہانِ تار کو پل بھر میں کر دیا روشن ’’اِس اہتمام سے ان کا جمال برسا ہے ‘‘ کیا ہے ذکرِ مبارک سے قلب کو روشن جبینِ زیست پہ لطفِ خصال برسا […]

یہ جسم و جان نہیں ہیں یہاں وہاں کے لیے

حیات وقف ہوئی شاہ ِ دو جہاں کے لیے کروں نصیب پہ اپنے میں کیوں نہ ناز شہا سلیقہ آپ نے مجھ کو دیا بیاں کے لیے حضور آپ کی الفت شدید چاہتا ہوں بسر ہو عمر مری نعت کے جہاں کے لیے حضور آپ کی چشمِ کرم کے ہیں محتاج پلٹ کے آتے رہیں […]

حزیں قادری کا یوم وفات

آج معروف کہانی کار اور نغمہ نگار حزیں قادری کا یوم وفات ہے (پیدائش:9 اپریل 1926ء – وفات: 19 مارچ، 1991ء) —— حزیں قادری (Hazeen Qadri) پاکستان کی فلمی صنعت کے مشہور کہانی کار اور نغمہ نگار تھے، جو اپنے نغمات ٹانگے والا خیر منگدا، چن میرے مکھناں اور اکھیاں توں رہن دے اکھیاں دے […]

کوثر نیازی کا یومِ وفات

آج معروف سیاست دان، عالم دین، شاعر، ادیب، صحافی، مقرر اور دانشور مولانا کوثر نیازی کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: 21 اپریل 1934ء – وفات: 19 مارچ 1994ء) —— پیدائشی نام محمد حیات خان جنہیں عام طور پر مولانا کوثر نیازی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ان کا جنم 1934ء موسی خیل گاؤں،پنجاب […]