یہ میری آبلہ پائی یہ رہ گزر تنہا

سہارا دے گی مجھے آپ کی نظر تنہا تمہاری یاد نہ ہوتی تو مَیں کہاں جاتا مَیں کیسے کرتا بھلا زندگی بسر تنہا تمہارے در سے نہ ملتی یقین کی دولت گماں کے دشت میں پھرتا میں بے خبر تنہا تمہارے نقشِ کفِ پا کا عکس دل پہ لیے ہجومِ کاہکشاں میں رہا قمرؔ تنہا

آپ ہیں فخرِ دو جہاں آپ ہیں روحِ کائنات

آپ کی ذاتِ پاک ہے باعثِ خلقِ کائنات ان کی ادا نماز ہے ان کا ہر اِک قدم ہے دیں ذکرِ نبی خدا کا ذکر، قولِ نبی خدا کی بات شہرِ رسولِ پاک میں بارشِ نور ہر طرف روضۂ پاک بالیقیں مرکزِ تجلیات ان کا خیالِ پاک ہے فکر و نظر کی زندگی ذکر ہے […]

محمد سیدِ کونین صدر بزم امکانی

نگارِ انجمن شہکار کل تخلیق ربانی حرا کی خلوتوں سے اِک نظامِ زندگی لائے رہے گی تا قیامت اس کلامِ حق کی تابانی نصابِ زندگی ہر دور کے انسان کی خاطر عیاں ہوتے رہیں گے حشر تک اسرارِ قرآنی

حضور شاہِ مدینہ جو اشک بار چلے

وہ اپنے دوش سے بارِ گنہ اُتار چلے حضور آپ کے در سے جو اشک بار چلے سند نجات کی لے کر گناہ گار چلے خزاں رسیدہ گلستانِ عصر پر آقا حیاتِ نو کے لیے بادِ کوئے یار چلے سروں پہ خاکِ مدینہ دِلوں میں عشقِ رسول متاعِ کون و مکاں لے کے خاکسار چلے

وہاں پر خواب گاہِ ناز سرکارِ دو عالم ہے

جہاں پر طائر سدرہ نشیں اب تک پر افشاں ہے وہاں پر زندگی ہے بندگی ہے کیف و مستی ہے یہاں پر دل پشیماں، چشمِ گریاں آہِ سوزاں ہے کرم اے رحمت اللعالمیں کہ آپ کے در پر غریب و بیکس و نادار یہ قمرالزماں خاں ہے

اصغر سودائی کا یوم وفات

آج لازوال نعرہ پاکستان ” پاکستان کا مطلب کیا ۔۔۔ لا الہ الا اللہ ” کے خالق پروفیسر اصغر سودائی کا یوم وفات ھے ۔ (پیدائش: 17 ستمبر 1926ء – وفات: 17 مئی 2008ء) —— پروفیسراصغر سودائی لازوال نعرۂ پاکستان، "پاکستان کا مطلب کیا ۔۔۔ لا الہٰ الا اللہ” کے خالق، ماہرِ تعلیم اور شاعر […]

شمیم حنفی کا یومِ پیدائش

آج معروف نقاد، شاعر اور ڈرامہ نگار شمیم حنفی کا یومِ پیدائش ہے (پیدائش: 17 مئی 1938ء – وفات: 6 مئی 2021ء) —— شمیم حنفی 17 مئی 1938ء کو سلطان پور میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1967ء اور 1972 میں الہ آباد یونیورسٹی سے ایم اے اور الہ آباد یونیورسٹی سے ایک پی ایچ ڈی […]